Maktaba Wahhabi

115 - 219
عَذَابُ الْمَقَامِعِ وََالْمَطَارِقِ فِیْ النَّارِ جہنم میں لوہے کی ہتھوڑوں اورگُرزوں سے مارے جانے کا عذاب ( اَجَارَنَا اللّٰہُ تَعَالٰی مِنْہَا بِفَضْلِہٖ وَکَرَمِہٖ وَمَنِّہٖ وَہُوَ الْمَنَّانُ بَدِیْعُ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ ذُوْالْجَلاَلِ وَالْاِکْرَامِ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ ہُوَ ) مسئلہ 148:لوہے کے بھاری بھرکم ہتھوڑوں اورگُرزوں سے مجرموں کے سر کچلے جائیں گے۔ ﴿ وَلَہُمْ مَّقَامِعُ مِنْ حَدِیْدٍ ، کُلَّمَآ اَرَادُوْا اَنْ یَّخْرُجُوْا مِنْہَا مِنْ غَمٍّ اُعِیْدُوْا فِیْہَا وَذُوْقُوْا عَذَابَ الْحَرِیْقِ ، ﴾(22۔21:22) ’’کافروں کے لیے)جہنم میں)لوہے کے گرز اور ہتھوڑے ہوں گے جب کبھی گھبرا کر جہنم سے نکلنے کی کوشش کریں گے تو پھر اسی میں واپس دھکیل دیئے جائیں گے)اور انہیں کہا جائےگا)اب جلنے کی سزا کا مزہ چکھو۔‘‘(سورہ حج،آیت نمبر21تا22) مسئلہ 149:جہنم میں کافروں کو سزا دینے کے لئے لوہے کے گُرز اس قدر بھاری ہوں گے کہ روئے زمین کے سارے انسان اور جن مل کر بھی ایک گُرز نہیں اٹھا سکتے۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ نِ الْخُدْرِیِّ رضی اللّٰہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَ (( لَوْ اَنَّ مَقْمَعًا مِنْ حَدِیْدٍ وَضَعَ عَلَی الْاَرْضِ وَاجْتَمَعَ عَلَیْہِ الثَّقَلاَنُ مَا اَقَلُّوْہُ مِنَ الْاَرْضِ )) ۔رَوَاہُ اَبُوْ یَعْلٰی[1] (صحیح) حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’اگر جہنم میں کافروں کو مارنے والا لوہے کا ایک گرز زمین پر رکھ دیا جائے اور سارے انسان اور جن اکٹھے ہو جائیں تب بھی اسے زمین سے نہیں اٹھا سکتے۔‘‘اسے ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter