Maktaba Wahhabi

118 - 219
عَذَابُ تَکْبِیْرِ الْاَبْدَانِ جسموں کوبڑاکرنے کا عذاب مسئلہ 154:جہنم میں کافر کا ایک دانت اُحد پہاڑ کے برابر ہوگا۔ مسئلہ 155:جہنم میں کافر کی کھال کی موٹائی تین دن کی مسافت کے برابر ہوگی۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ضِرْسُ الْکَافِرِ اَوْنَابُ الْکَافِرِ مِثْلُ اُحُدٍ وَغِلَظُ جِلْدِہٖ مَسِیْرَۃُ ثَلاَثٍ ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’کافر کا دانت یا اس کی کچلی)جہنم میں) اُحد پہاڑ کے برابر ہوگی اور اس کی کھال کی موٹائی تین دن کی مسافت کے برابر ہوگی۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 156: بعض کافروں کی داڑھ اُحد پہاڑ سے بھی بڑی ہوگی اور ان کا باقی جسم بھی اسی نسبت سے بڑا ہوگا۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ ص عَنِ النَّبِیِّ ا قَالَ (( اِنَّ الْکَافِرَ لَیَعْظُمُ حَتّٰی اِنَّ ضَرْسَہٗ لَاَعْظَمُ مِنْ اُحُدٍ )) ۔رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[2] (صحیح) حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’(جہنم میں)کافر کا جسم بہت بڑا بنا دیا جائے گا حتی کہ اس کی ایک داڑھ اُحد پہاڑ سے بھی بڑی ہوگی۔‘‘اسے ابن ماجہ نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 157:جہنم میں کافر کے دونوں کندھوں کا درمیانی فاصلہ تیزرو سوار کی تین دن
Flag Counter