Maktaba Wahhabi

160 - 219
اِبْــلِیْــسُ فِی النـَّـــارِ ابلیس جہنم میں مسئلہ 231:جہنم میں داخل ہونے کے بعدابلیس کا اپنے پیروکاروں سے خطاب۔ ﴿ وَ قَالَ الشَّیْطٰنُ لَمَّا قُضِیَ الْاَمْرُ اِنَّ اللّٰہَ وَعَدَکُمْ وَعْدَ الْحَقِّ وَ وَعَدْتُّکُمْ فَاَخْلَفْتُکُمْ وَ مَا کَانَ لِیْ عَلَیْکُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ اِلاَّ اَنْ دَعَوْتُکُمْ فَاسْتَجَبْتُمْ لِیْ فَلاَ تَلُوْمُوْنِیْ وَلُوْمُوْا اَنْفُسَکُمْ مَا اَنَا بِمُصْرِخِکُمْ وَ مَا اَنْتُمْ بِمُصْرِخِیَّ اِنِّیْ کَفَرْتُ بِمَا اَشْرَکْتُمُوْنِ مِنْ قَبْلُ اِنَّ الظّٰلِمِیْنَ لَھُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ،﴾ (22:14) ’’جب فیصلہ کر دیا جائے گا تو شیطان کہے گا ’’حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو تم سے وعدے کئے تھے وہ سب سچے تھے اور میں نے تم سے جتنے بھی وعدے کئے ان کی خلاف ورزی کی اور)ہاں!)میرا تم پر کوئی زور تو نہ تھا میں نے اس کے سوا کچھ نہیں کیا کہ اپنے راستے کی طرف تم کو دعوت دی،تم نے (خود ہی) میری دعوت پر لبیک کہی اب مجھے ملامت نہ کرو بلکہ اپنے آپ کو ملامت کرو،یہاں نہ تو میں تمہاری فریاد رسی کر سکتا ہوں نہ تم میری،اس سے پہلے جو تم نے مجھے اللہ کا شریک بنا رکھا تھا میں اس سے بری الذمہ ہوں ایسے ظالموں کے لیے درد ناک عذاب یقینی ہے۔‘‘(سورہ ابراہیم،آیت 22) مسئلہ 232:ابلیس کا عبرتناک انجام۔ مسئلہ 233:قیامت کے روز سب سے پہلے ابلیس کو آگ کا لباس پہنایا جائے گا۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَ ((اَوَّلُ مَنْ یُّکْسٰی حُلَّۃً مِنَ النَّارِ اِبْلِیْسُ فَیَضَعُھَا عَلٰی حَاجِبِہٖ وَ یَسْحَبُھَا مِنْ خَلْفِہٖ وَ ذُرِّیَّتُہٗ مِنْ بَعْدِہٖ وَ ھُوَ یُنَادِیْ یَا ثَبُوْرَاہُ وَ یُنَادُوْنَ یَا ثَبُوْرَھُمْ حَتّٰی یَقِفُوْا عَلَی النَّارِ فَیَقُوْلُ یَا ثَبُوْرَاہُ وَ یَقُوْلُوْنَ یَا ثُبُوْرَھُمْ فَیُقَالُ لَھُمْ
Flag Counter