Maktaba Wahhabi

166 - 219
نَسْبُ اَھْلِ النَّارِ وَ الْجَنَّۃِ مِنْ بَنِیْ آدَمَ بنی نوع انسان میں سے جہنمیوں اور جنتیوں کی نسبت مسئلہ 239:ہزار آدمیوں میں سے نو سو ننانوے آدمی جہنم میں جائیں گے اور صرف ایک آدمی جنت میں جائے گا۔ عَنْ اَبِیْ سَعَیْدٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَقُوْلُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ (( یَاآدَمُ ! فَیَقُوْلُ لَبَّیْکَ وَ سَعْدَیْکَ وَ الْخَیْرُ فِیْ یَدَیْکَ قَالَ یَقُوْلُ اَخْرِجْ بَعْثَ النَّارِ قَالَ وَ مَا بَعَثُ النَّارِ؟ قَالَ مِنْ کُلِّ اَلْفٍ تِسْعَ مِائَۃٍ وَ تِسْعَۃٍ وَ تِسْعِیْنَ قَالَ فَذَاکَ حِیْنَ یَشِیْبُ الصَّغِیْرُ﴿وَ تَضَعُ کُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ حَمْلَھَا وَ تَرَی النَّاسَ سُکَارٰی وَ مَا ھُمْ بِسُکَارٰی وَ لٰکِنَّ عَذَابَ اللّٰہِ شَدِیْدٌ﴾ قَالَ فَاشْتَدَّ ذٰلِکَ عَلَیْھِمْ قَالُوْا یَارَسُوْلَ اللّٰہِ وَ اَیُّنَا ذٰٰ کَ الرَّجُلُ؟ فَقَالَ اَبْشِرُوْا فَاِنَّ مِنْ یَاجُوْجَ وَ مَاجُوْجَ اَلْفاً وَ مِنْکُمْ رَجُلٌ ......اَلْحَدِیْثُ)) روَاہُ مُسْلِمٌ [1] حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اللہ عزوجل (قیامت کے روز آدم علیہ السلام کو مخاطب کرکے فرمائےگا)اے آدم!‘‘حضرت آدم علیہ السلام عرض کریں گے ’’اے اللہ!میں حاضر ہوں تیری خدمت میں اور تیری اطاعت میں اور بھلائی تیرے ہی ہاتھ میں ہے ۔‘‘تب اللہ تعالیٰ فرمائے گا (مخلوق میں سے)آگ کی جماعت الگ کرو۔‘‘حضرت آدم علیہ السلام عرض کریں گے ’’آگ کی جماعت کتنی ہے؟‘‘ اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائے گا’’ہزار میں سے نو سو ننانوے۔‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’یہی وہ وقت ہوگا جب بچہ بوڑھا ہوجائے گا،حمل والی عورتوں کے حمل گر جائیں گے اور تو لوگوں کو مدہوش دیکھے گا حالانکہ وہ مدہوش نہیں ہوں گے بلکہ اللہ کا عذاب ہی اتنا سخت ہو گا (کہ لوگ ہوش و حواش کھو بیٹھیں گے)‘‘حضرت ابو سعید
Flag Counter