Maktaba Wahhabi

168 - 219
کَثْـــرَۃُ النِّـسَــآئِ فِی النَّــــارِ جہنم میں عورتوں کی کثرت مسئلہ 241:جہنم میں مردوں کی نسبت عورتوں کی تعداد زیادہ ہوگی۔ عَنْ اُسَامَۃَ رضی اللّٰہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَ (( قُمْتُ عَلٰی بَابِ الْجَنَّۃِ فَکَانَ عَامَّۃَ مَنْ دَخَلَھَا الْمَسَاکِیْنُ وَ اَصْحَابُ الْجَدِّ مَحْبُوْسُوْنَ غَیْرَ اَنَّ اَصْحَابَ النَّارِ قَدْ اُمِرَبِھِمْ اِلَی النَّارِ وَ قُمْتُ عَلٰی بَابِ النَّارِ فَاِذَا عَامَّۃُ مَنْ دَخَلَھَا النِّسَآئُ((رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’میں جنت کے دروازے پر کھڑا ہوا اس میں داخل ہونے والوں کی اکثریت غریب اور محتاج لوگوں کی تھی۔مالدار لوگ (جنت کے دروازے پر ہی)روک لئے گئے جبکہ جہنم میں جانے والے مالدار لوگوں کو پہلے ہی جہنم میں جانے کا حکم دے دیا گیا تھا پھر میں جہنم کے دروازے پر کھڑا ہوا جہنم میں داخل ہونے والوں میں اکثریت عورتوں کی تھی۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْھُمَا قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم( اَطَّلَعْتُ فِی الْجَنَّۃِ فَرَأَیْتُ اَکْثَرَ اَھْلِھَا الْفُقَرَآئَ وَ اطَّلَعْتُ فِی النَّارِ فَرَأَیْتُ اَکْثَرَ اَھْلِھَا النِّسَآئَ ((رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[2] حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’میں نے جنت میں دیکھا تو ان میں اکثریت فقراء کی تھی اور جہنم میں دیکھا تو ان میں سے اکثریت عورتوں کی تھی۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter