Maktaba Wahhabi

199 - 219
اَلـنَّـــــارُ وَالْمَــــلاَ ئَــکَۃُ جہنم اور فرشتے مسئلہ 308:فرشتوں کے لئے جہنم کا عذاب نہیں پھر بھی وہ اللہ کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں۔ ﴿ وَلِلّٰہِ یَسْجُدُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ مِنْ دَآبَّۃٍ وَالْمَلٰٓئِکَۃُ وَ ہُمْ لاَ یَسْتَکْبِرُوْنَ ، یَخَافُوْنَ رَبَّہُمْ مِنْ فَوْقِہِمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ﴾ (50۔49:16) ’’زمین اور آسمانوں میں ساری کی ساری جاندار مخلوق اورتمام فرشتے اللہ کے حضور سجدہ ریز ہیں اور وہ ہر گز سرکشی نہیں کرتے اور اپنے رب سے جوان کے اوپر ہے ڈرتے رہتے ہیں اور جو انہیں حکم دیا جاتا ہے اس کے مطابق کام کرتے ہیں۔‘‘ (سورہ نحل ، آیت 5۔49) مسئلہ 309:اللہ کے ڈر اور خوف سے فرشتوں کا رنگ پیلا پڑا رہتا ہے۔ ﴿ وَ قَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَدًا سُبْحَانَہٗ بَلْ عِبَادٌ مُّکْرَمُوْنَ، لاَ یَسْبِقُوْنَہٗ بِالْقَوْلِ وَ ہُمْ بِاَمْرِہٖ یَعْمَلُوْنَ، یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْہِمْ وَ مَا خَلْفَہُمْ وَ لاَ یَشْفَعُوْنَ اِلاَّ لِمَنِ ارْتَضٰی وَ ہُمْ مِّنْ خَشْیَتِہٖ مُشْفِقُوْنَ، ﴾ (28۔26:21) ’’مشرک کہتے ہیں کہ (فرشتے) رحمن کی اولاد ہیں حالانکہ وہ تو اس کے مکرم بندے ہیں اللہ کے حضور بڑھ کر نہیں بولتے بلکہ اس کے حکم پر عمل کرتے ہیں جو کہ ان کے سامنے ہے اسے بھی وہ جانتا ہے اور جو کچھ ان سے اوجھل ہے اس سے بھی باخبر ہے اور فرشتے کسی کی سفارش نہیں کرتے بجز اس کے جس کے حق میں اللہ ، سفارش سننے پر راضی ہو اور فرشتے اللہ تعالیٰ سے اس قدر خائف رہتے ہیں کہ ان کا رنگ پیلا پڑا رہتا ہے۔‘‘ (سورہ انبیاء، آیت 28۔26)
Flag Counter