Maktaba Wahhabi

218 - 219
اَلْاِسْتِعَاذَۃُ مِنْ عَذَابِ النَّارِ آگ کے عذاب سے پناہ مانگنے کی دعائیں مسئلہ 344: جو شخص تین دفعہ جہنم سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرے اس کے لئے جہنم پناہ کی سفارش کرتی ہے عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم(( مَنْ سَئَلَ ا للّٰہَ الْجَنَّۃَ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ قَالَتِ الْجَنَّۃُ ))اَللّٰھُمَّ ادْخِلْہُ الْجَنَّۃَ(( وَمَنِ اسْتَجَارَمِنَ النَّارِ ثَلاَ ثَ مَرَّاتٍ قَالَتِ النَّارُ ((اَللّٰھُمَّ اَجِرْہُ مِنَ النَّارِ)) روَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[1] (صحیح) حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’جو شخص اللہ سے تین مرتبہ جنت مانگے (اس کے حق میں)جنت کہتی ہے یا اللہ!اسے جنت میں داخل فرما اور جو شخص تین مرتبہ آگ سے پناہ مانگے (اس کے حق میں)آگ کہتی ہے ’یا اللہ!اسے آگ سے بچا لے۔‘‘اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 345:آگ سے پناہ مانگنے کی چند قرآنی دعائیں۔ ﴿ رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ،﴾(201:2) ’’اے ہمارے پروردگار !ہمیں دنیا میں بھلائی عطافرما اور آخرت میں بھی بھلائی سے نواز اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے۔‘‘(سورہ بقرہ،آیت 201) ﴿رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَھَنَّمَ اِنَّ عَذَابَھَا کَانَ غَرَامًا،اِنَّھَا سَائَ تْ مُسْتَقَرًّا وَّمُقَامًا،﴾(66۔65:25)
Flag Counter