Maktaba Wahhabi

55 - 219
أَبْــــوَابُ النَّــــارِ جہنم کے دروازے مسئلہ 3:جہنم کے سات دروازے ہیں۔ مسئلہ 4:تمام جہنمی اپنے اپنے گناہوں کے مطابق مخصوص دروازوں سے داخل ہوں گے۔ ﴿ وَ اِنَّ جَہَنَّمَ لَمَوْعِدُہُمْ اَجْمَعِیْنَ ، لَہَا سَبْعَۃُ اَبْوَابٍ لِّکُلِّ بَابٍ مِّنْہُمْ جُزْئٌ مَّقْسُوْمٌ﴾ (44۔43:15) ’’شیطان کی پیروی کرنے والے تمام انسانوں کے لئے جہنم کی وعید ہے جس کے سات دروازے ہیں ہر دروازے کے لئے جہنمیوں میں سے ایک حصہ مخصوص کر دیا گیا ہے۔(سورہ حجر،آیت 44۔43) مسئلہ 5:قیامت کے روز فرشتے جہنم کے بند دروازے کھولیں گے تاکہ جہنمیوں کو الگ الگ گروہوں میں داخل کیا جا سکے۔ وضاحت:آیت مسئلہ نمبر192 کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 6:جہنمیوں کو جہنم میں داخل کرنے کے بعد جہنم کے دروازے سختی سے بند کردیئے جائیں گے۔ وضاحت : آیت مسئلہ نمبر133تا146کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔
Flag Counter