Maktaba Wahhabi

74 - 219
اَھُوْنُ عَذَابِ النَّارِ جہنم کا ہلکا ترین عذاب ( اَجَارَنَا اللّٰہ تَعَالٰی مِنْہَا بِکَرَمِہٖ وَمَنِّہٖ وَبِیَدِہِ الْخَیْرِ کُلِّہٖ ) مسئلہ 53:جہنم کا سب سے ہلکا اور کم تر درجہ کا عذاب یہ ہوگا کہ جہنمی کے پاؤں میں آگ کی جوتیاں پہنائی جائیں گی جس سے اس کا دماغ کھولنے لگے گا۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَ اَھْوَنُ اَھْلِ النَّارِ عَذَابًا اَبُوْ طَالِبٍ وَھُوَمُنْتَعِلٌ بِنَعْلَیْنِ یَغْلِیْ مِنْھُمَا دِمَاغُہٗ ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’جہنم کا سب سے ہلکا عذاب ابوطالب کو ہوگا اور اسے آگ کی دو جوتیاں پہنائی جائیں گی جس سے اس کا دماغ کھولے گا۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ رضی اللّٰہ عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَ (( اِنَّ اَدْنٰی اَھْلِ النَّارِ عَذَاباً یَنْتَعِلُ بِنَعْلَیْنِ مِنْ نَّارٍ یَغْلِیْ دِمَاغُہٗ مِنْ حَرَارَۃِ نَعْلَیْہِ )) ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ [2] حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جہنم میں سب سے ہلکا عذاب اس آدمی کو ہوگا جسے آگ کی جوتیاں پہنائی جائیں گی جس سے اس کا دماغ کھولنے لگے گا۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 54:کم تر درجہ کا عذاب دینے کے لئے بعض مجرموں کے پاؤں کے نیچے آگ کے انگارے رکھے جائیں گے۔ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِیْرٍ رضی اللّٰہ عنہ یَخْطُبُ وَھُوَ یَقُوْلُ سَمِعْتُ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَقُوْلُ اِنَّ
Flag Counter