Maktaba Wahhabi

81 - 219
طَعَامُ اَھْلِ النَّارِ وَشَرَابَھُمْ اہل جہنم کا کھانا اور پینا ( اَجَارَنَا اللّٰہ تَعَالٰی مِنْہَا بِمَنِّہٖ وَفَضْلِہٖ اِنَّہٗ جَوَّادٌ کَرِیْمٌ مَلِکٌ بَرٌّ رَؤُفٌ رَحِیْمٌ ) (ا) طَعَامُ اَہْلِ النَّارِ (ا) جہنمیوں کے کھانے مسئلہ 71: جہنمیوں کو جہنم میں درج ذیل چار قسم کے کھانے دیئے جائیں گے۔ زَقُّوْمِ…تھوہر ضَرِیْعِ…کانٹے دار گھاس غِسْلِیْنَ…زخموں کے دھوون کی غلاظت ذَا غُصَّۃٍ…حلق میں پھنس پھنس کر اترنے والا کھانا زَقُّوْمِ تھوہر مسئلہ 72: بدبودار،کڑوا،کانٹے دار تھوہر)زقوم)جہنمیوں کا کھانا ہوگا،جو جہنم کی تہ میں اُگتا ہے اور اس کے شگوفے زہریلے سانپوں کے سر جیسے ہیں۔ مسئلہ 73: تھوہر کھانے کے بعد کھولتا ہوا پانی جہنمیوں کو پینے کے لئے دیا جائے گا۔
Flag Counter