Maktaba Wahhabi

90 - 219
عَذَابُ الْعَطَشِ سخت پیاس کا عذاب ( اَعَاذَنَا اللّٰہ تَعَالٰی مِنْہُ بِمَنِّہٖ وَ کَرَمِہٖ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ ہُوَ یَفْعَلُ مَا یَشَآئُ ) مسئلہ 93:مجرموں کو آگ میں ڈالنے سے پہلے ہی شدید پیاس کے عذاب میں مبتلا کردیا جائے گا۔ ﴿ وَّنَسُوْقُ الْمُجْرِمِیْنَ اِلٰی جَھَنَّمَ وِرْدًا ، ﴾(86:19) ’’مجرموں کو ہم سخت پیاس کی حالت میں جہنم کی طرف لے جائیں گے۔‘‘(سورہ مریم،آیت نمبر86) مسئلہ 94: شدت پیاس کی وجہ سے جہنمی،جہنم اور کھولتے پانی کے چشموں کے درمیان چکر لگاتے رہیں گے۔ ھٰذِہٖ جَھَنَّمُ الَّتِیْ یُکَذِّّبُ بِھَا الْمُجْرِمُوْنَ، یَطُوْفُوْنَ بَیْنَھَا وَبَیْنَ حَمِیْمٍ اٰنٍ، فَبِاَیِّ آلَآئِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ ، ﴾(45۔43:55) ’’یہ وہی جہنم ہے جسے مجرم لوگ جھٹلایا کرتے تھے اسی جہنم اور کھولتے ہوئے پانی کے درمیان وہ گردش کرتے رہیں گے پھر اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو تم جھٹلاؤ گے۔‘‘(سورہ رحمن،آیت43تا45) مسئلہ 95:جہنمی تھوہر کھانے کے بعد پیاسے اونٹ کی تونس محسوس کریں گے۔ وضاحت :آیت مسئلہ نمبر83 کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ ٭٭٭
Flag Counter