Maktaba Wahhabi

198 - 277
خواہشمند رہتے تھے۔ آپ کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے لوگوں کو صراط مستقیم دکھایا۔اور آپ مومنوں پر نہایت مشفق اور بہت مہربان تھے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿لَقَدْ جَائَ کُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ أَنْفُسِکُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْہِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْکُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَؤُفٌ رَّحِیْمٌ﴾[التوبۃ:۱۲۸] ترجمہ:’’تمھارے پاس ایسے پیغمبر تشریف لائے ہیں جو تمھاری ہی جنس سے ہیں،جن کو تمھارے نقصان کی بات نہایت گراں گذرتی ہے،جو تمھاری منفعت کے بڑے خواہشمند رہتے ہیں،ایمانداروں کے ساتھ بڑے ہی شفیق اور مہربان ہیں۔‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیات رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پوری مخلوق کے سردار ہیں۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (أَنَا سَیِّدُ وَلَدِ آدَمَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ،وَأَوَّلُ مَنْ یَّنْشَقُّ عَنْہُ الْقَبْرُ،وَأَوَّلُ شَافِعٍ،وَأَوَّلُ مُُشَفَّعٍ)[مسلم:۲۲۷۸] ترجمہ:’’میں قیامت کے دن اولادِ آدم(علیہ السلام)کا سردار ہو نگا اور سب سے پہلے میری قبر کا منہ کھولا جائے گا۔ سب سے پہلے میں شفاعت کرونگا اور سب سے پہلے میری شفاعت قبول کی جائے گی۔‘‘ اورحضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (أَنَا سَیِّدُ وَلَدِ آدَمَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَلاَ فَخْرَ،وَبِیَدِیْ لِوَائُ الْحَمْدِ وَلاَ فَخْرَ،وَمَا مِنْ نَّبِیٍّ یَوْمَئِذٍ آدَمُ فَمَنْ سِوَاہُ إِلاَّ تَحْتَ لِوَائِیْ،وَأَنَا أَوَّلُ شَافِعٍ،وَأَوَّلُ مُشَفَّعٍ،وَلاَ فَخْرَ) ترجمہ:’’میں روزِقیامت اولادِ آدم کا سردار ہو نگا اور اس میں کوئی فخر کی بات نہیں
Flag Counter