Maktaba Wahhabi

34 - 277
اسلامی عقیدہ کے مقاصد اور فوائد اسلامی عقیدہ کو مضبوطی سے تھامنے کے درج ذیل مقاصد ہیں: 1۔ اللہ وحدہ لا شریک کیلئے نیت اور عبادت کو خالص کرنا،کیونکہ وہی ساری کائنات کا خالق ومالک ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں۔ 2۔ عقل کو اُس خبطی سوچ وفکر اور دیوانگی سے آزاد کرنا جو اسلامی عقیدے سے خالی انسان میں پائی جاتی ہے،کیونکہ جو انسان اسلامی عقیدہ سے خالی ہوتا ہے وہ یا تو محسوس چیزوں کا غلام بن جاتا ہے،یا پھر مختلف گمراہیوں اور خرافات میں ٹامک ٹوئیاں مارتا ہے،جبکہ اسلامی عقیدہ انسان کی عقل کو جلا بخشتا ہے اور اسے اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لاتا ہے۔ 3۔ سوچ وفکر میں سکون اور اطمینانِ قلب،کیونکہ یہ عقیدہ انسان کو اس کے خالق سے ملانے کا ایک ذریعہ ہے اور اسی کے ذریعے وہ اپنے رب کو راضی کر تا ہے۔اور اس سے اسے اتنا دلی اطمینان نصیب ہوتا ہے کہ وہ ہر قسم کی پریشانیوں سے نجات پا جاتا ہے اور اس کے علاوہ کسی اور عقیدے کی طلب اس کے دل میں باقی نہیں رہتی۔ 4۔ اسلامی عقیدے کو اختیار کرنے سے نیت اور عمل کی سلامتی نصیب ہوتی ہے اور انسان اللہ تعالیٰ کی عبادت اور لوگوں کے حقوق کی ادائیگی میں انحراف سے بچ جاتا ہے۔ کیونکہ اسلا می عقیدہ کی بنیاد ی باتوں میں سے ایک رسولوں پر ایمان لانا ہے اور ان پر ایمان لانے سے ان کے طریقے کی اتباع واجب ہو جاتی ہے جوکہ ہر قسم کے انحراف سے پاک ہوتا ہے۔ 5۔ اسلامی عقیدہ کی ایک بنیادی بات مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے اور اعمال کی جزاء پر ایمان لانا ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
Flag Counter