Maktaba Wahhabi

60 - 277
توحید توحید کی تعریف ’ توحید‘ وحد،یوحد کا مصدر ہے اور اس کا معنی ہے:کسی چیز کو ایک ماننا اور اسے دوسروں سے الگ کردینا۔اور شریعت میں اس کا مفہوم ہے عبادت میں اللہ تعالیٰ کو یکتا اور اکیلا تسلیم کرنا۔ توحید کی اقسام الشیخ صالح الفوزان اپنی کتاب(إعانۃ المستفید بشرح کتاب التوحید)میں کہتے ہیں:’’توحید کی تین قسمیں ہیں: پہلی قسم:توحید ربوبیت اس سے مراد یہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ کو اس کے تمام افعال میں یکتا وتنہا مانا جائے یعنی وہی اکیلا پوری کائنات کا خالق ومالک ہے،وہی تمام مخلوقات کا رازق ہے،وہی پوری دنیا کے نظام کو چلا رہا ہے اور مدبر الأمور ہے اور وہی موت وحیات کا ملک ہے۔ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہما اللہ کہتے ہیں: ‘’توحید ربوبیت تین امور میں اللہ تعالیٰ کو یکتا ماننے کا نام ہے: 1۔ خلق میں،یعنی اللہ تعالیٰ ہی تمام کائنات کا خالق ہے جیسا ہے کہ اس کا فرمان ہے:﴿اَلاَ لَہُ الْخَلْقُ وَالْاَمْرُ تَبَارَکَ اللّٰهُ رَبُّ الْعَالَمِیْنَ﴾[الأعراف:۵۴] ‘’ سن لو ! ساری مخلوق اﷲ کی ہے اور حکم بھی اسی کا چلتا ہے۔ بہت ہی بابرکت ہے
Flag Counter