Maktaba Wahhabi

268 - 589
تھے اور جس پر صحابہ وتابعین وتبع تابعین کا قرن گزر گیا ہے، وہی طریقۂ ناجیہ ہے۔ اب وہ فرقہ ناجیہ اس امت میں غریب وعزیز الوجود ہو گیا ہے اور توحید شرک کے ساتھ اور سنت بدعت کے ساتھ بدل گئی ہے، اسی طرح منکر، معروف اور معروف، مُنکر ٹھہر گیا ہے۔ توحید و شرک سے متعلق مولف رحمہ اللہ کے دیگر رسائل: توحید وشرک کے بیان میں ہمارے کئی رسائل ہیں ، جیسے: الانفکاک عن مراسم الإشراک۔ اللواء المعقود لتوحید الرب المعبود۔ ملاک السعادۃ في إفراد اللّٰه تعالیٰ بالعبادۃ۔ النصح السدید لوجوب التوحید۔ منھاج العبید إلیٰ معراج التوحید۔ التفکیک عن أنحاء التشریک۔ إخلاص التوحید للحمید المجید۔ إیصال المرید الیٰ خالص التوحید۔ دعایۃ الإیمان إلیٰ توحید الرحمٰن۔[1] 10۔إخلاد الفؤاد إلیٰ توحید ربّ العباد۔ آج کے نام نہاد مسلمانوں کی حالتِ زار: آج نام کے جھوٹے مسلمانوں سے دنیا بھری پڑی ہے اور وہ سب اپنے آپ کو ناجی خیال کرتے ہیں : ﴿ کُلُّ حِزْبٍم بِمَا لَدَیْھِمْ فَرِحُوْنَ﴾ [الروم: ۳۲] [ہر گروہ جو کچھ اس کے پاس ہے اسی پر اترا رہا ہے] لیکن لوگ اکثر شرک، رسومِ کفر اور انواعِ بدعت میں گرفتار ہیں ، جس طرح بلادِ عرب وعجم میں لوگوں کے احوال اور ان کی تالیفات نحیفہ کے مشاہدہ کرنے سے عیاں ہے۔ کاش یہ نِرے موحّد ہی
Flag Counter