Maktaba Wahhabi

275 - 589
ہر مومن پر واجب ہے کہ وہ اپنی جان اور اپنے گھر والوں کو شرک سے بچائے اور عقیدہ توحید پر گامزن ہو۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿ ٰٓیاََیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْٓا اَنْفُسَکُمْ وَاَھْلِیْکُمْ نَارًا﴾ [التحریم: ۶] [اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو آگ سے بچاؤ] بہت سے لوگ ایسے ہیں جو خود تو شرک سے پرہیز کرتے ہیں ، مگر اپنے گھر والوں کو اس سے نہیں بچاتے، حالانکہ اپنے بیوی بچوں ، ماں باپ اور دیگر رشتے داروں کو اس ظلمِ عظیم سے بچانا ان پر فرض ہے۔ قیامت کے دن ہر کسی سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال ہو گا۔ گھر والے صاحبِ خانہ کی رعیت ہوتے ہیں اور وہ ان کا راعی (نگران) ہے، بنا بریں اس سے اہلِ خانہ کے متعلق باز پرس ہو گی۔ اثباتِ توحید اور ردِ شرک پر لکھے ہوئے کتب و رسائل: بحمدہ تعالیٰ اس دور میں مسئلۂ توحید و شرک پر بہت سے کتب ورسائل رائج ہو چکے ہیں ، جیسے 1۔ تقویۃ الإیمان 2۔ راہِ سنت 3۔ نصیحۃ المسلمین دعایۃ الإیمان الانفکاک عن مراسم الإشراکاللواء المعقود لتوحید الرب المعبود ملاک السعادۃ في إفراد اللّٰه بالعبادۃ إخلاص التوحید للحمید المجید التفکیک عن أنحاء التشریک اور 10۔منہاج العبید إلی معراج التوحید۔ ان کتب و رسائل کے علاوہ عربی زبان میں بھی اس موضوع پر متعدد کتب لکھی جا چکی ہیں ، جیسے: الدین الخالص، إغاثۃ اللھفان، الجواب الکافي وغیرہ۔ علما کا امت پر احسان: اگرچہ اللہ اور رسول کے بیان کے ہوتے ہوئے کسی عالم کے قول سے استدلال کرنے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن ہر کسی کے لیے اپنی زبان میں بات کا سمجھنا آسان ہوتا ہے، اسی لیے علما نے اردو زبان میں آیات و احادیث کا مطلب و مفہوم واضح کیا ہے، تا کہ ہر حرف شناس اردو دان، خواہ مرد ہو یا عورت، اللہ اور رسول کے کلام کو اپنی زبان میں بہ خوبی سمجھ لے۔ اہلِ علم اگر ایسا نہ کریں تو یہاں عربی سمجھنے والے کہاں ہیں ؟ نتیجتاً اکثر لوگ، جو جاہل ہیں ، گمراہی میں پڑے رہ جائیں گے اور علما سے عدمِ بیان و بلاغ کا الگ سے مواخذہ ہو گا، کیوں کہ جس
Flag Counter