Maktaba Wahhabi

425 - 589
ہے، اسے کسی بات کی کوئی پروا نہیں ہے، اس کی ذات پاک اور بے پروا ہے۔ مشرکین نے مخلوق میں سے اپنے سفارشی ان لوگوں کو ٹھہرایا ہے جن کو یہ پوجتے ہیں اور انھوں نے اپنے ان واسطوں کو اللہ کا تقرب حاصل کرنے کا وسیلہ بنایا ہے، مگر اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ان وسائط کی نفی فرمائی اور کہہ دیا کہ اس اعتقاد فاسد اور زعمِ کاسد کے ساتھ ان اولیا، انبیا، شہدا اور فرشتوں کا توسط تمھارے لیے کار آمد نہیں ہو گا۔ رہی وہ چیز جو تمھارے لیے نفع مند ہو سکتی ہے تو وہ یہی عبادتِ خالص اور توحیدِ مفرد ہے، جو کلمہ ’’أشھد أن لا إلٰہ إلا اللّٰہ‘‘ اور ’’أشھد أن محمدا عبدہ و رسولہ‘‘ سے ثابت ہے۔ پس جو شخص اس کلمے کے معنی و مفہوم پر عمل پیرا ہو گا اور اس کے تقاضے پورے کرے گا، وہی مومن موحد اور محسن مخلص ہے اور جس کا کوئی قول و فعل اور حال و خیال اس کے معنی و مقتضا کے خلاف ہو گا وہ مشرک کافر ہے یا مبتدع گمراہ۔ واللّٰہ أعلم وعلمہ أتم وأحکم۔ خاتمہ تالیف: نو شوال بروز بدھ یہ رسالہ شروع کیا تھا اور آج تیرہ شوال ۱۳۰۵ھ بروز اتوار پانچ دن میں بحمدہ تعالی و عونہ ختم ہوا۔ ختم اللّٰہ لنا بالحسنیٰ و زیادۃ، وحشرنا تحت لواء خیر خلقہ محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم وآلہ في زمرۃ أہل السنۃ۔ اللّٰهم آمین وآخر دعوانا أن الحمد للّٰہ رب العالمین۔ ٭٭٭
Flag Counter