Maktaba Wahhabi

449 - 589
اکیلے اور بے نیاز اللہ کو پکارتا ہے] وکم نحروا في سوحہا من بحیرۃ أہلت لغیر اللّٰه جھرا علی عمد [انھوں نے ان کے صحنوں میں کتنے ہی بحیرے ذبح کیے اور ان پر عمداً بلند آواز سے غیر اللہ کا نام پکارا] وکم طائف حول القبور مقبلا ویستلم الأرکان منھن بالأیدي [کتنی ہی جماعتیں اور گروہ قبروں کے پاس آتے ہیں اور ہاتھوں کے ساتھ ان کے کونوں کا استلام کرتے ہیں ] ایک باطل دلیل اور اس کا رد: غیرا للہ کے نام پر ذبح کرنے والوں میں سے اگر کوئی کہے کہ میں نے تو یہ جانور اللہ کے لیے نحر کیا ہے اور اس پر اللہ ہی کا نام لیا ہے، تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر تو نے اللہ کے لیے نحر کیا تھا تو اس مخصوص شخص کی قبر کے دروازے پر کیوں ذبح کیا، جس کا تو عقیدت مند اور فضیلت کا قائل ہے؟ کیا تو اس نحر کے ذریعے سے اس کی تعظیم کا ارادہ رکھتا ہے؟ اگر وہ ہاں میں جواب دے تو اسے کہو: یہ غیر اللہ کے لیے نحر ہے، بلکہ تو نے غیر کو اللہ کا شریک بنا دیا، اور اگر یہ اس کی تعظیم کے لیے نہیں ہے تو پھر کیا تیرا مقصد یہ تھا کہ بابِ مشہد غلاظت آلودہ ہو جائے اور آنے جانے والے نجاست سے ملوث ہو جائیں ؟ تجھے یقینا یہ معلوم ہے کہ تیرا ارادہ یہ ہر گز نہیں تھا، بلکہ وہ پہلے والا امر ہی تیرا مقصود اور تیری مراد تھی۔ تو اپنے گھر سے غیر اللہ کی تعظیم کی غرض سے نکلا ہے۔ بہر حال یہ لوگ جس روش میں مبتلا ہیں ، وہ بلا شک و شبہہ واضح شرک ہے۔ یہ بے دین لوگ بسا اوقات بعض فاسق وفاجر زندوں کے معتقد بن جاتے ہیں اور تنگی و آسانی میں انھیں پکارتے ہیں ، حالانکہ وہ فاسق و فاجر اپنے گناہوں اور معاصی پر ڈٹا ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو جن جگہوں پر حاضر ہونے کا حکم دیا ہے، جیسے جمعہ اور باجماعت نماز، وہاں یہ فاسق حاضر نہیں ہوتا۔ کسی بیمار کی عیادت کرتا ہے نہ کسی جنازے میں شرکت کرتا ہے اور نہ حلال
Flag Counter