Maktaba Wahhabi

615 - 589
دنیا دو دن کی کہانی ہے۔ یہ سارے خیالات وخطرات خواب ہو جائیں گے۔ کتاب وسنت کے متضاد سارے قیاسات اور قرآن وحدیث کے مخالف ساری آرا واجتہادات سراب دکھائی دیں گے۔ عقیدے کے عنوان پر اس مختصر رسالے میں امام صابونی رحمہ اللہ کی کتاب سے بھی عقائد لیے گئے ہیں ۔ امام ذہبی رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ امام الحرمین رحمہ اللہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: ’’علیک باعتقاد ابن الصابوني‘‘ [ابن الصابونی رحمہ اللہ کے بیان کردہ اعتقاد کو لازم پکڑو]۔ امام صابونی رحمہ اللہ کا پورا نام ہے: ابو عثمان اسماعیل بن عبدالرحمن صابونی رحمہ اللہ ۔ ’’عقیدہ مفیدہ‘‘ ان کا ایک مختصر رسالہ ہے جس میں انھوں نے اہل حدیث کے عقائد کو جمع کیا ہے۔ میں نے اس رسالے (فتح الباب لعقائد اولي الألباب) میں ’’الانتقاد الرجیح بشرح الاعتقاد الصحیح‘‘ اور ’’بغیۃ الرائد في شرح العقائد‘‘ وغیرہ سے بھی زیادہ بعض عقائد کا اضافہ کر دیا ہے۔ کتاب ’’الجوائز والصلات من جمع الأسامي والصفات‘‘ سے بھی کچھ عقائد کو لیا گیا ہے۔ ہر عقیدے کے تحت جو بات حق معلوم ہوئی، وہ تحریر کر دی گئی۔ اگر کسی جگہ قلم زود رقم کے ہاتھ سے سہو و نسیان نے دامن تحریر کو پکڑ لیا ہو اور طبع کے اشہب تیزگام نے کسی میدان میں خطا وقصور کی ٹھوکر کھائی ہو تو اس سہو ونسیان کی درستی اور اصلاح یوں ہو سکتی ہے کہ اس عقیدے کو کتابِ عزیز اور سنتِ مطہرہ کے ظاہر پر پیش کیا جائے یا ائمہ حدیث کے عقائد کی کسی مقبول کتاب کے ساتھ ملا لیا جائے، جو عقیدہ قرآن وحدیث کا منطوق ٹھہرے، اسے قبول کیا جائے اور جو کتاب وسنت کے خلاف ہو، اسے رد کر دیا جائے۔ انسان تو محل نسیان ہے، جبکہ گناہوں کو بخشنے والا اللہ اپنے بندوں پر منان ورحمان ہے۔ ہمیں امید واثق ہے کہ وہ ہمارے گناہوں کو ضرور معاف فرمائے گا۔ اللّٰهم غفراً وما أصابکم من مصیبۃ فبما کسبت أیدیکم ویعفو عن کثیر۔ خاتمہ: اس رسالے میں جو عقائد درج کیے گئے ہیں ، وہ کتاب و سنت کے دلائل کا خلاصہ اور سلفِ امت اور ائمہ کے آثار کا زبدہ ہے۔ جب شاہدِ ایمان کا چہرہ ان عقائد سے منور ہو جائے تو طالبِ نجات کو چاہیے کہ وہ تقوی،
Flag Counter