Maktaba Wahhabi

236 - 548
خاتمہ آج روز شنبہ وقت عصر پنجم شوال ۱۳۰۵ھ کو تاج محل واقع بلدۂ بھوپال میں یہ رسالہ ختم ہوا، یہ ’’تقویۃ الإیمان‘‘ حصہ دوم کا خلاصہ ہے، جس کا ترجمہ ’’تذکیر الإخوان‘‘ چودہ جزو میں ہے، فی صفحہ تئیس (۲۳) سطر اسی قدر صفحہ و سطر کے حساب سے یہ رسالہ چار جزو میں قدرے کم و بیشی کے ساتھ ملخص ہے۔ اﷲ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے اس کو قبول کرے۔ اور سب مسلمانوں کو توفیق دے کہ عقیدہ توحید کو خوب درست کریں اور جملہ انواع شرک و بدعت سے خوب بچیں، اور سنت مطہرہ کو اپنا بانا ٹھہرائیں اور تقدیر پر ایمان لا کر اسلام ٹھیک کریں، اﷲ پر متوکل ہوں، حضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے اصحاب و اہل بیت بلکہ جمیع متوسلین متبعین سے محبت رکھیں اور ان کے رویہ کو اختیار کریں، اور بدعات قبور اور ضلالات پیر پرستی و گور پرستی و بدعات تقلید و بدعات رسوم سے توبہ کریں اور راگ باجا سننا اور اپنے نسب پر فخر کرنا اور شادی و ماتم میں بے جا خرچ کرنا اور بہت سی زینت دنیا کے امور میں کرنا، ترک کر کے پاک باطن اور صاف ظاہر، نرے مسلمان خالص مومن پورے متبع و محسن بن جائیں۔ اللّٰھم آمین، وآخر دعوانا أن الحمد اللّٰہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی خیر خلقہ محمد وآلہ وصحبہ وأتباعہ أجمعین۔
Flag Counter