Maktaba Wahhabi

240 - 548
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم مقدمہ الحمد للّٰہ الھادي إلی أصول الإیمان، وفروع الإسلام، و شؤون الإحسان، والصلاۃ و السلام علی أفضل رسلہ و خاتم أنبیائہ، من جائنا بالسنۃ المقدسۃ و عظیم القرآن، وعلی آلہ و صحبہ الماضین علی خیر ھدیہ، والداعین إلیہ کل إنسان۔ أما بعد: تعارف: اسلام کے عقائد صحیحہ پر مشتمل یہ رسالہ ایک عربی رسالے ’’القائد إلی العقائد‘‘ کا ترجمہ ہے، جسے سید ابو النصر میر علی حسن خان ۔کان اللّٰہ لہ۔ نے بعض اہلِ ایمان بھائیوں کی فرمایش پر تحریر کیا تھا۔ میں نے جناب عالیہ شاہ جہان بیگم صاحبہ والیہ ریاست بھوپال ۔أدام اللہ مجدھا۔ کے حکم پر اردو میں اس کا ترجمہ کیا اور اس کا نام ’’سائق العباد إلی صحۃ الاعتقاد‘‘ رکھا ہے۔ نفعھا اللّٰہ بھا و سائر المسلمات و المسلمین بمنہ و کرمہ، اللھم آمین۔ رسالے کا موضوع اور غرض و غایت: اس رسالے کے مولف نے حمد و نعت کے بعد لکھا ہے کہ اس مختصر رسالے میں صرف عقائدِ سلف کا بیان ہے، جو اس امت کے اکابر ائمہ اور قابل اعتماد لوگ ہیں۔ اس تصنیف کی غرض اپنی ذات کو اور ہر اس شخص کو فائدہ پہنچانا ہے، جو صحیح شرعی عقائد کا طالب ہو، تا کہ وہ جملہ دینی و دنیاوی سعادتیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو۔ ان عقائد کے دلائل کی تفصیل کو ایک اور کتاب کی تحریر پر موخر کیا ہے جس کو اس رسالے کے بعد رضاے الٰہی ارادے سے اربابِ کتاب و سنت کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔ إن شاء اللّٰہ تعالیٰ، وباللّٰہ التوفیق۔ اہلِ حق اور اصحابِ حدیث کا منہج: اہلِ حق اور اصحابِ حدیث ایمان باللہ عزوجل، توحید کی شہادت اور ذاتِ باری تعالیٰ کے
Flag Counter