Maktaba Wahhabi

255 - 548
دسویں فصل قضا و قدر کا بیان قلیل و کثیر، نیک و بد اور تلخ و شیریں؛ جملہ مقدرات اللہ ہی کے حکم و تقدیر سے واقع ہوتے ہیں۔ کوئی چیز تقدیر کو ٹالنے والی ہے نہ تقدیر سے بچنے کی کوئی تدبیر ہے۔ ہر شخص کو وہی بات پیش آتی ہے جو نوشتۂ تقدیرہے۔ بالفرض تمام مخلوقات اس امر پر اتفاق کر لیں کہ وہ کوشش کر کے کسی کو کچھ ایسا فائدہ پہنچا دیں جو اللہ نے اس کے مقدر میں نہیں لکھا تو انھیں اس معاملے میں کسی طرح کامیابی ممکن نہ ہو گی۔ ایسے ہی اگر وہ سب مل کر خلافِ تقدیر کسی کو نقصان پہچانا چاہیں تو ان کے ایسا کرنے سے کسی کا بال بھی بیکا نہ ہو گا۔ اللہ تعالیٰ اپنی مشیت و ارادے سے جو ضرر و تکلیف بندے پر نازل کرتا ہے، اللہ کے سوا اسے کوئی دور نہیں کر سکتا اور وہ جس کی بہتری چاہتا ہے، اس کو رد کر دینا بھی کسی کے اختیار میں نہیں ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter