Maktaba Wahhabi

310 - 548
طبع جدید حضرت نواب صدیق حسن خاں رحمہ اللہ کی جامع صفات ذات گرامی کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ ان کی علمی تالیفات، نادر تحریرات اور مختلف علوم وفنون میں ان کے شاہکاروں کی کثرت و وسعت کا حال یہ ہے کہ ان تمام کا صحیح شمار نہیں ہو سکا ہے۔ اس علمی خزانے میں ایک کتاب ’’دعایۃ الإیمان إلی توحید الرحمن‘‘ ہے۔ یہ کتاب توحیدِ باری تعالیٰ کے اِثبات اور شرک کی نفی کے موضوع پر کتاب و سنت کے دلائل سے بھرپور اور عقلی ومنطقی استدلال سے بے نیاز ہے۔ کتاب میں فلاسفہ اور فرق ضالہ کے افکار ونظریات کا رد بھی نہایت حکیمانہ انداز میں نصوصِ کتاب وسنت ہی سے کیا گیا ہے۔ ٹائٹل پر اس کتاب کا سنہ اشاعت ’’۱۳۰۴ھ‘‘ درج ہے اور اس کی مدتِ تالیف صرف ایک ہفتہ ہے، جیسا کہ اس کتاب کے خاتمے کی آخری سطروں میں نواب صاحب رحمہ اللہ نے لکھا ہے: ’’یہ رسالہ ۲۷ محرم ۱۳۰۴ھ کو لکھنا شروع کیا تھا، چہارم صفر سنہ صدر کو بحمدہ تعالیٰ تمام ہوا۔‘‘ یعنی یہ کتاب آج سے ۱۱۹ سال پہلے لکھی گئی اور شائع ہوئی تھی۔ اکثر کتابوں کی طرح اس کی طباعت و اشاعت بھی دوبارہ نہیں ہوئی۔ اس دور میں علمی و مذہبی کتابیں کچھ عربی اور زیادہ تر فارسی میں لکھی جاتی رہیں، کیونکہ اردو زبان کا رواج عام نہیں تھا۔ جو کتابیں اردو میں لکھی گئیں، ان میں عربی وفارسی الفاظ وتراکیب اور علمی اصطلاحات کے کثرتِ استعمال سے تحریر کا عام فہم ہونا تو کجا اہلِ علم کو بھی غور وفکر کی مشقت اٹھانے کے بعد ہی اصل مفہوم تک رسائی ہوتی ہے۔ کتاب مذکور بھی قدیم اردو زبان میں ہے اور قدامتِ زبان کے تمام اوصاف کے ساتھ اکثر مقامات میں تعقید لفظی ومعنوی بھی حل طلب مسئلہ ہے۔ چونکہ کتاب کا اسلوب خالص علمی ہے، اس لیے اگر کہیں پر تعقید کے سمجھنے وسلجھانے میں ذرا بھی چوک ہو جائے تو اصل مفہوم الٹ پلٹ جاتا ہے۔ دوسری بات یہ کہ قدیم تصنیفات کی طرح یہ کتاب بھی تحقیق و تخریج اور فہارس کے بغیر شائع ہوئی تھی۔ اللہ تعالیٰ جمعیۃ احیاء التراث الاسلامی (کویت) کو جزاے خیر عطا فرمائے کہ انھوں نے اس
Flag Counter