Maktaba Wahhabi

374 - 548
’’اللہ کے نزدیک سب سے محبوب کلمہ لا الٰہ الا اللہ ہے، اس کے بغیر اللہ تعالیٰ کوئی عمل قبول نہیں فرماتا۔‘‘[1] کلمہ توحید افضل عمل ہے: غرض کہ یہ کلمہ افضل اعمال اور تمام کلمات سے کئی گنا زیادہ وزنی ہے۔ اس کا کہنا بہت سے غلام آزاد کرنے کے برابر اور شیطان سے پناہ کا ذریعہ ہے۔ صحیحین میں سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے ’’لا إلٰہ إلا اللّٰہ وحدہ لا شریک لہ، لہ الملک، ولہ الحمد، وھو علی کل شییٔ قدیر‘‘ ایک دن میں سو بار کہا تو یہ اس کے لیے دس غلاموں کو آزاد کرنے کے برابر ہے، اس کے لیے سو نیکیاں لکھی گئیں اور سو برائیاں معاف ہوئیں اور شیطان سے اسے پناہ ملی۔ کوئی شخص اس سے بہتر کچھ نہیں لایا، مگر جس نے اس سے زیادہ عمل کیا۔ ‘‘[2] ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کی حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے ان کلمات کو دس مرتبہ کہا، اس نے گویا اولادِ اسماعیل میں سے چار جانوں کو آزاد کیا۔ ‘‘[3] (رواہ الشیخان) سنن ترمذی میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے ان کلمات میں ’’یحیي ویمیت و ھو حي لا یموت بیدہ الخیر‘‘ [وہی زندہ کرتا اور مارتا ہے، وہ ہمیشہ زندہ رہنے والا ہے، اس کے لیے موت نہیں ہے، اسی کے ہاتھ میں خیر ہے] زیادہ کرکے بازار میں پڑھا تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایک لاکھ نیکیاں لکھتا ہے اور ایک لاکھ برائیاں مٹاتا ہے اور اس کا ایک لاکھ درجہ بلند کرتا ہے۔ ‘‘[4]
Flag Counter