Maktaba Wahhabi

453 - 548
پانچواں باب شرک سے متعلق دو آیات کی تفسیر پہلی آیت: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿اِنَّ اللّٰہَ لَا یَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَکَ بِہٖ وَ یَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِکَ لِمَنْ یَّشَآئُ وَ مَنْ یُّشْرِکْ بِاللّٰہِ فَقَدِ افْتَرٰٓی اِثْمًا عَظِیْمًا﴾ [النساء ۴۸] [بیشک اللہ نہیں بخشتا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے اور شرک کے سوا گناہوں کو جس کے لیے چاہے بخش دے اور جس نے اللہ کے ساتھ شرک کیا اس نے بڑا گناہ باندھا] علامہ زمخشری کا قول: علامہ زمخشری نے اس کی تفسیر یہ بیان کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شرک کو نہیں بخشتا ہے جس کے لیے چاہے اور شرک سے کم تر کو بخشتا ہے جس کے لیے چاہے۔ اول سے مراد وہ شخص ہے جس نے توبہ نہیں کی ہے اور دوم سے مراد وہ ہے جس نے توبہ کرلی ہے۔[1] دوسری آیت: دوسری آیت یہ ہے: ﴿اِنَّ اللّٰہَ لَا یَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَکَ بِہٖ وَ یَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِکَ لِمَنْ یَّشَآئُ وَمَنْ یُّشْرِکْ بِاللّٰہِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًا بَعِیْدًا﴾ [النسائ:۱۱۶ ] [بیشک اللہ نہیں بخشتا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے اور شرک کے ما سوا گناہوں کو جس کے لیے چاہے بخش دیتا ہے اور جس نے اللہ کے ساتھ شرک کیا تو وہ بہت دور جا بھٹکا]
Flag Counter