Maktaba Wahhabi

45 - 579
شرک کی مزید اقسام پہلی قسم: شرک کی ایک قسم یہ ہے کہ مرید پیر کو سجدہ کرے یا اس کے ہاتھ پر توبہ کرے، یہ شرک عظیم ہے۔ میں کہتاہوں: تصورِ شیخ، ربطِ قلب بالشیخ اور تعظیمِ شیخ کا بھی یہی حکم ہے۔ ایک جہان اس مصیبت میں گرفتار ہے۔ دوسری قسم: شرک کی ایک قسم غیر اللہ پر متوکل ہونا ہے، وہ اس طرح کہ غیر اللہ کے لیے عمل کرنا اور اس کے سامنے اِنابت، رجوع، خضوع، خواری اور خاکساری بجا لانا یا اس سے رزق کی جستجو کرنا اور اللہ کی دی ہوئی نعمت کو کسی دوسرے کی طرف منسوب کرنا۔ تیسری قسم: شرک کی ایک قسم یہ ہے کہ آدمی غیر اللہ کی نذر مانے۔ یہ شرک غیر اللہ کی قسم کھانے سے بھی بڑا شرک ہے۔ جب غیر اللہ کی قسم اٹھانے والا مشرک ٹھہرا تو غیر اللہ کی نذر ماننے والا بالاولی مشرک ٹھہرے گا۔ عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مرفوع حدیث میں مروی ہے: (( اَلنَّذْرُ حِلْفَۃٌ )) [1] [نذر اور منت ماننا حلف ہے] چوتھی قسم: شرک کی چوتھی قسم یہ ہے کہ آدمی مُردوں سے حاجتیں طلب کرے، ان سے مدد چاہے اور ان کی طرف متوجہ ہو۔
Flag Counter