Maktaba Wahhabi

220 - 373
اللہ تعالیٰ خبیث و طیب میں تمیز قائم کرنا چاہتا ہے اور حق و باطل کو ایک ساتھ رہنے دینا برداشت نہیں کرتا۔ اس بناء پر مذکورہ اصناف کے لوگ منافقین ہیں یا یہ کہ ان میں نفاق ہے، باوجودیکہ وہ مسلمانوں کے ساتھ رہتے ہیں کیونکہ ایک شخص کا بظاہر مسلمان ہونا اس میں مانع نہیں ہے کہ وہ باطن میں منافق ہو، کیونکہ منافقین بظاہر مسلمان ہی ہوتے ہیں، قرآن مجید نے ان کی صفات و احکام کی وضاحت بیان فرمائی ہے۔ پھر جب وہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں موجود رہے اور شوکت اسلام کا زمانہ بھی تعلیمات نبوی اور نور رسالت کے باوجود ان سے پاک نہیں رہا تو اب تو جبکہ ان دونوں اوصاف سے بھی بہت دور ہیں وہ کہیں زیادہ دندنا کے موجود ہیں۔ خاص طور پر جبکہ ان کا سبب نفاق بھی کفر ہے اور کفر بھی وہ جو سب پیغمبران خدا کے دین کے ساتھ براہ راست متصادم ہے۔ ٭ اس کے ساتھ یہ بات بھی یاد رہے کہ بہت سے اہل بدعت منافقین ہوتے ہیں، ان کا نفاق بھی نفاق اکبر ہوتا ہے، اور یہ لوگ کفار ہیں اور جہنم میں درک اسفل ان کا ٹھکانہ ہے۔ روافض اور جہمیہ وغیرہ ایسے فرقوں میں زندیق اور منافقین بہت ہی کثرت سے موجود ہیں۔ بلکہ بدعت کا اصل منبع ہیں جن کی زندیقیت کے ڈانڈے صائبین اور مشرکین سے جا ملتے ہیں، لہٰذا ایسے لوگ باطن میں کفار ہوتے ہیں اور جب ان کے اس حال کا علم ہو جائے تو پھر ظاہر میں بھی وہ کافر ہی قرار دئیے جائیں گے۔(ج 28 ص 201-202) (5) گمراہ مشرکین مخالفین اہل سنت میں گمراہ مشرکین بھی ہوتے ہیں جن سے شرک ظاہر ہونے پر توبہ کا مطالبہ کیا جانا چاہیے کہ اس شرک سے تائب ہو جائیں اور اگر نہ کریں تو کفار اور مرتد ہونے
Flag Counter