Maktaba Wahhabi

227 - 373
اہل سنت کے مخالف مہا فرقے: خوارج، رافضہ، مرجئہ، قدریہ، جہمیہ اہل سنت و الجماعت نے مخالفین اہل سنت فرقوں کے تعین کے بارے میں بھی کلام کیا ہے۔ چنانچہ مخالفین اہل سنت کے بڑے چار یا پانچ فرقوں کا عموم ذکر کیا جاتا ہے۔ ٭ ’’بدعت‘‘ جس کی بناء پر آدمی اہل اھواء میں شمار ہو جاتا ہے وہ بدعت ہے جس کی کتاب و سنت سے مخالفت علمائے اہل سنت کے ہاں معروف ہو۔ مثلاً خوارج، روافض یا قدریہ اور مرجئہ کی بدعت۔۔ عبدالرحمٰن بن مہدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: کہ یہ دو بڑی اصناف ہیں ان سے بچ کر رہو ایک جہمیہ اور دوسرے رافضی، یہ دونوں اصناف ہی اہل بدعت میں بدترین لوگ ہیں۔(ج 35 ص 414) ٭ جہاں تک ہلاکت اور عذاب اخروی کے مستحق فرقوں کا تعلق ہے تو ہماری معلومات کی حد تک اس بارے میں سب سے پہلے امام یوسف بن اسباط رحمہ اللہ نے گفتگو کی ہے، ان کے بعد عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ نے اور یہ دونوں امام مسلمانوں کے عظیم ترین اور جلیل القدر ائمہ میں شمار ہوتے ہیں۔ دونوں حضرات کا قول ہے کہ اہل بدعات کی اصل جڑ چار ہیں: روافض، خوارج، قدریہ اور مرجئہ، امام عبداللہ بن مبارک سے کہا گیا: جہمیہ کے بارے
Flag Counter