Maktaba Wahhabi

107 - 444
۱۔ توحید ربوبیت : اس کا معنی ہے کہ یقین جازم کے ساتھ اس بات پر اعتقاد رکھنا کہ ایک اللہ عزوجل ہی ہر ہر چیز کا خالق ، رازق ، نگران و نگہبان ، پروردگار ، مدبر الامور ، معبودِ برحق اور مالک ہے۔ ان تمام اوصاف جلیلہ کی ملکیت میں کوئی بھی اُس کا شریک ، سانجھی ، معاون و مددگار اور حصے دار نہیں ہے۔ اُس ایک اللہ نے ہی سب کچھ پیدا کیا، سب مخلوقات کا وہ تن تنہا خالق اور تمام جہانوں کی سب چیزوں میں وہ تدبیر کرنے والا اور ہر ہر چیز میں متصرف ہے۔ اور یہ کہ بلاشبہ وہی ایک اللہ بندوں کاپیدا کرنے والا،اُنھیں رزق ، روزی دینے والا ، سب کو زندگی عطا کرنے والا اور تمام کی تمام جاندار چیزوں کو وہ موت سے ہمکنار کرنے والا ہے۔ اسی طرح اللہ عزوجل کے فیصلے ، اس کی قدرت و تقدیر اور اُس کی ذات اقدس کے یکتا و تنہا ہونے پر یقین کامل و جازم اور پختہ ایمان توحید ربوبیت ہے۔ ساری بات کا خلاصہ یہ ہے کہ :اللہ عزوجل کے افعال میں اُسے صرف اور صرف یکتا و تنہا ماننا توحید ربوبیت ہے۔ اللہ رب العالمین کی ربوبیت پر ایمان لانے کے وجوب پر شرعی دلائل سے
Flag Counter