Maktaba Wahhabi

140 - 444
اللہ کا چہرۂ اقدس: ۲… ﴿وَيَبْقَىٰ وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ﴾ (الرحمن:۲۷) ’’اور تیرے مالک کی ذات اقدس کا مقدس چہرہ باقی رہے گا جو بڑی شان اور عزت والا ہے۔‘‘ اللہ کریم کا کلام فرمانا: ۳… ﴿وَرُسُلًا قَدْ قَصَصْنَاهُمْ عَلَيْكَ مِن قَبْلُ وَرُسُلًا لَّمْ نَقْصُصْهُمْ عَلَيْكَ ۚ وَكَلَّمَ اللّٰهُ مُوسَىٰ تَكْلِيمًا﴾ (النساء:۱۶۴) ’’اور ہم نے کئی پیغمبر بھیجے جن کا حال ہم پہلے تجھ سے بیان کر چکے ہیں اور کئی پیغمبر ایسے بھیجے جن کا حال ہم نے تجھ سے بیاں نہیں کیا اور موسیٰ سے تو اللہ نے بات کی بول کر۔‘‘ اللہ کریم کا راضی ہونا: ۴…﴿قَالَ اللّٰهُ هَـٰذَا يَوْمُ يَنفَعُ الصَّادِقِينَ صِدْقُهُمْ ۚ لَهُمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۚ رَّضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ﴾ (المائدہ:۱۱۹) ’’اللہ فرمائے گا یہی دن تو وہ دن ہے جب سچوں کو ان کی سچائی کام آئے گی۔ ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں پڑی بہہ رہی ہیں۔ وہ ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہوگیا اور وہ اللہ تعالیٰ سے خوش۔ یہ (یعنی جنت کا ملنا اوراللہ تعالیٰ کا راضی ہونا) بہت بڑی مراد پانا ہے۔ ‘‘ اللہ تبارک و تعالیٰ کا محبت فرمانا: ۵…﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَن يَرْتَدَّ مِنكُمْ عَن دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللّٰهُ
Flag Counter