Maktaba Wahhabi

144 - 444
مَنْ یَسْأَلُنِیْ فَأُعْطِیَہُ وَ مَنْ یَسْتَغْفِرُنِیْ فَاَغْفِرْ لَہُ ؟)) [1] ’’ہمارا پروردگار اللہ تبارک و تعالیٰ ہر رات آسمان دنیا کی طرف نزول فرماتا ہے کہ جب رات کا آخری ایک تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے۔ اور پھر ارشاد فرماتا ہے:کون ہے اس وقت جو مجھے پکارے اور میں اُس کی پکار کو سن لوں ؟ اور کون ہے جو مجھ سے (اس وقت) مانگے اور میں اُس کو عطا کر دوں ؟ اور کون ہے جو (اس و قت) مجھ سے بخشش طلب کرے اور میں اس کو معاف کر دوں۔‘‘ اللہ عزوجل کا قیامت والے دن بنفس اقدس تشریف لانا: اہل السنۃ والجماعۃ اس بات پر بھی ایمان رکھتے ہیں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ بندوں کے درمیان فیصلہ کرنے کے لیے قیامت والے دن تشریف لائیں گے۔ اس کا یہ آنا جیسے اُس کی ذات اقدس کو لائق ہے قطعاً حقیقی ہو گا۔ (مجازی اور معنوی نہیں۔) چنانچہ اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ا…﴿كَلَّا إِذَا دُكَّتِ الْأَرْضُ دَكًّا دَكًّا ﴿٢١﴾ وَجَاءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا﴾ (الفجر:۲۱ تا ۲۲) ’’جب زمین مارے دھکوں کے چکنا چور ہو جائے گی اور (اے پیغمبرؐ!) تیرا مالک تشریف لائے گا اور فرشتے قطاریں باندھ کر حاضر ہوں گے۔‘‘ ب…﴿هَلْ يَنظُرُونَ إِلَّا أَن يَأْتِيَهُمُ اللّٰهُ فِي ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ وَالْمَلَائِكَةُ وَقُضِيَ الْأَمْرُ ۚ وَإِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ﴾ (البقرہ:۲۱۰)
Flag Counter