Maktaba Wahhabi

194 - 444
بن عبداللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان ، ایمان مفصل ہے کہ جو دیگر تما م انبیاء سے ہٹ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مکمل اتباع و اطاعت کا تقاضا کرتا ہے۔ اور علی وجہ التفصیل اس پورے دین کی مکمل اطاعت و اتباع کا بھی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی طرف سے لے کر آئے تھے۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اطہر و سیرتِ طیبہ: نام و نسب:نبی آخر الزمان سیّدِ الجنّۃ والبشر کا نام و نسب یوں ہے : ابو القاسم محمد بن عبداللّٰہ بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصّی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لُوَی بن غالب بن فِہر بن مالک بن النضر بن کنانۃ بن حزیمۃ بن مدرکۃ بن الیاس بن مُضَر بن نِزار بن مَعَدّ بن عدنان،وعدنان من ولد نبیّ اللّٰه اسماعیل بن ابراہیم الخلیل علی نبینا و علیھما السلام نبی معظم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء و المرسلین ہیں۔ آپ کو اللہ رب العالمین کی طرف سے (تا قیامت ، زمین کے تمام خطوں اور ملکوں میں بسنے والے) تمام لوگوں کی طرف رسول بنا کر بھیجا گیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے ہیں اور آپ کی عبادت کسی بھی طریقے سے قطعًا جائز نہیں بلکہ حرام ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک رسول ہیں کہ جن کی تکذیب نہیں کی جاسکتی۔نبی مکرم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمام کی تمام مخلوقات سے افضل و اعلیٰ ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمام مخلوقات سے معزز ترین ہستی ہیں اور درجات میں سب سے بلند تر ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مقام و سیلہ و مقام محمود والے مراتب رفیعہ وعالیہ پر فائز ہو کر اللہ عزوجل کے سب سے زیادہ قربت والے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو رشد و ہدایت اور
Flag Counter