Maktaba Wahhabi

198 - 444
پہلی امتوں کی طرف بھیجا جانے والا ہر نبی خاص اپنی قوم کی طرف ہی مبعوث کیا جاتا تھا۔ مگر نبی ختم الرسل سید الجنّۃ والبشر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بلاتفریق زمان ومکان قیامت تک کے تمام لوگوں کی طرف مبعوث کیا گیا ہے۔ چنانچہ اللہ عزوجل کا ارشادگرامی قدر ہے : ﴿وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا كَافَّةً لِّلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ﴾ (سبآ:۲۸) ’’اور (اپنے پیغمبر) ہم نے تو تجھ کو ساری دنیا کے لوگوں کو خوشخبری سنانے اور (عذاب سے) ڈرانے کے لیے بھیجا ہے مگر اکثر لوگ نادان ہیں اس بات کو جانتے، مانتے نہیں ہیں۔ ‘‘[1] معجزات: اہل السنۃ والجماعۃ اہل الحدیث جماعت حقہ کے سلفی اہل ایمان اس بات پر پختہ ایمان جازم رکھتے ہیں کہ اللہ ذوالجلال والاکرام نے اپنے حبیب وخلیل نبی محمد رسول
Flag Counter