Maktaba Wahhabi

287 - 444
’’بنو اسرائیل میں دو آدمی باہم بھائی بھائی بنے ہوئے تھے۔ ان میں سے ایک گناہ کا ارتکاب کر بیٹھتا تھا جب کہ دوسرا آدمی عبادت میں بہت محنت کرنے والا تھا۔ چنانچہ عبادت میں محنت کرنے والا اپنے دو سرے ساتھی کو ہمیشہ گناہ کرتے ہوئے دیکھتا تو اُس سے کہتا:باز آجاؤ۔ (اور گناہ سے رُک جاؤ۔) ایک دن اُس نے اُسے ایک گناہ کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ اس سے وہ کہنے لگا:باز آجاؤ۔ وہ شخص اُس عبادت گزار سے کہنے لگا:آپ میرے اور میرے رب کے درمیان مداخلت نہ کریں۔ کیا آپ میرے اُوپر نگران بنا کر بھیجے گئے ہیں ؟ وہ عبادت گزار کہنے لگا:اللہ کی قسم! اللہ تمہیں کبھی معاف نہیں کرے گا۔ یا اُس نے یوں کہا کہ:اللہ تعالیٰ تمہیں کبھی بھی جنت میں داخل نہیں کرے گا۔ اور پھر جب دونوں فوت ہو گئے تو وہ دونوں اللہ رب العالمین کے ہاں اکٹھے ہوئے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس محنتی عبادت گزار سے کہا:کیا تجھے میرے متعلق علم تھا؟ (کہ میں اس آدمی کو کبھی معاف نہیں کرو ں گا؟) یا تو اُس پر کہ جو میرے ہاتھ میں (فیصلوں کا) اختیار ہے اُس پر (اُنہیں تبدیل کرنے میں) قدرت رکھتا ہے؟ اور پھر گنہگار سے فرمایا:جاؤ تم میری رحمت سے جنت میں داخل ہو جاؤ۔ اور دوسرے (عبادت گزار) کے بارے میں فرمایا:اسے جہنم میں لے جاؤ۔ سیّدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :اُس ذاتِ اقدس کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اُس شخص نے ایک ایسی بات کی جس نے اُس کی دنیا بھی تباہ کر دی اور اُس کی آخرت بھی۔‘‘ کفر کا معنی و مفہوم اور اس کی اقسام کفر… ایمان کی ضد ہے۔ البتہ یہ ہے کہ شریعت کی زبان میں کفر دو طرح کا
Flag Counter