Maktaba Wahhabi

374 - 444
دسویں اصل بدعتیوں اور نفسانی خواہشات کے پیروکاروں کے بارے میں اہل السنۃ والجماعۃکا موقف اور اہل السنۃ والجماعۃ سلفی جماعت حقہ اہل الحدیث کے اصول عقیدہ میں سے ایک اصل یہ بھی ہے کہ :بلاشبہ وہ دین حنیف کے معاملے میں نفسانی خواہشات کی پیروی کرنے والوں اور اہل بدعات سے بغض و عداوت رکھتے ہیں۔ وہ لوگ کہ جنھوں نے دین اسلام میں ایسی ایسی نئی چیزوں کا اضافہ کر رکھا ہو کہ جو اس میں سے ہیں ہی نہیں۔ چنانچہ یہ اہل السنۃ والجماعۃ نہ ہی تو ان سے محبت کرتے ہیں اور نہ ہی ان کی صحبت اختیار کرتے ہیں۔ نہ ان کی بات سنتے ہیں ، نہ ان سے اُٹھنا بیٹھنا رکھتے ہیں۔ نہ ان سے دین حنیف کے بارے میں جھگڑا کرتے ہیں۔ (اس لیے کہ یہ جاہل لوگ ہوتے ہیں۔) اور نہ ہی ان سے مناظرہ کرتے ہیں بلکہ ان کی باطل پر مبنی خرافاقی باتیں سننے سے اپنے کانوں کو بچا کر رکھنے کی رائے رکھتے ہیں۔ اس طرح اہل السنۃ والجماعۃ ان بدعتیوں کی حالت اور ان کے شر کو بیان کرنے سے بھی بچنے کی رائے رکھتے ہیں۔ بلکہ امت کو ان سے بچے رہنے کی تلقین کرتے اور لوگوں کو ان سے نفرت دلاتے ہیں۔ سیّدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَا مِنْ نَبِیٍّ بَعَثَہُ اللّٰہُ فِی أُمَّۃٍ قَبْلِی اِلاَّ کَان لَہُ مِنْ أُمَّتِہِ حَوَارِیُّوْنَ وَأَصْحَابٌ یَأْخُذُونَ بِسُنَّتِہِ وَیَقْتَدُونَ بِأمْرِہٖ، ثُمَّ
Flag Counter