Maktaba Wahhabi

380 - 444
نے خلاف شریعت جرائم کا ارتکاب کیا ہے پس وہ سزا کا اسی بنا پر مستحق ٹھہراہے۔ اسی لیے اہل السنۃ والجماعۃ اہل الحدیث سلفی جماعت حقہ کے لوگ ہر ہر نوع کے لیے الگ الگ موقف رکھتے ہیں۔ اور عام اہل بدعت اور ان کے مقلدین کے ساتھ رحم کرنے کا معاملہ کرتے ہیں اور ان کو سیدھی راہ کی طرف دعوت دیتے ہیں۔ ان کے لیے وہ سنت کی اتباع اور ہدایت کی اُمید رکھتے ہیں۔ اور ان عام اہل بدعت کو حق بات کھول کر بیان کرتے ہیں تاکہ وہ تائب ہو جائیں۔اہل السنۃ والجماعۃ ان پر ظاہر کے مطابق حکم لگاتے ہیں اور ان کے بھید اللہ عزوجل کے سپرد کردیتے ہیں۔ بشرطیکہ ان کی بدعت آدمی کو کافر بنا نے والی نہ ہو۔ (اور یہ کہ وہ کسی دشمن کے لیے مخبری والا جرم کرتے ہوں تو پھر ان کو دوہری سزا ملے گی۔) نفس پرستوں اور بدعتیوں کی نشانیاں : بدعتیوں اور نفس پرستوں کی کچھ علامات ہیں کہ جو ان پر غالب آکر ظاہر ہوتی ہیں اور وہ ان کے ساتھ صاف پہچانے جاتے ہیں۔ ان کے متعلق اللہ عزوجل نے اپنی کتاب (قرآن مجید) میں اور نبی مکرم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سنت واحادیث مبارکہ میں خبر دار فرما دیا ہے۔ اور یہ اُمت کو ان سے خبر دار کرنے کی بنا پر بھی ہے اور ان کے راستے پر چلنے سے اُمت کو روکنے کی وجہ سے بھی۔ چنانچہ ان کی نشانیوں میں سے : ۱۔ شریعت مطہرہ کے مقاصد سے لاعلمی وجہالت۔ ۲۔ جماعۃ المسلمین المومنین سے علیحدگی اختیار کرنا اور فرقہ و تفرقہ کو ہوا دینا۔ ۳۔ خواہ مخواہ جھگڑا کھڑا کرکے خصومت کی فضا پیدا کرنا۔ ۴۔ نفسانی خواہش کی پیروی کرنا۔ ۵۔ عقل کو قرآن و سنت پر مقدم کرکے بڑا جاننا۔
Flag Counter