Maktaba Wahhabi

48 - 444
أنْ یُشِرُکُوْا بِیْ مَالَمْ أُنْزِلْ بِہٖ سُلْطَانًا …)) [1] ’’آگاہ رہو !میرے رب نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمھیں وہ کچھ سکھلاؤں جو تم نہیں جانتے، ان علوم و معارف میں سے کہ جو اس نے خود مجھے آج کے دن سکھلائے ہیں۔ (چنانچہ اللہ عزوجل فرماتے ہیں :) میں جو مال اپنے بندے کو دوں وہ اس کے لیے حلال ہے۔[2]اور میں نے اپنے سب بندوں کو میرے لیے یکسوئی اختیار کرنے والے مسلمان پیدا کیا ہے۔ [3]پھر ان کے پاس شیطان آئے اور انھیں ان کے دین سے ہٹا دیا۔ اور جو چیزیں میں نے ان کے لیے حلال کی تھیں وہ ان کے لیے حرام کر دیں۔ اور شیطانوں نے ان کو میرے ساتھ شرک کرنے کا حکم دیا کہ جس کی میں نے کوئی دلیل نہیں اُتاری تھی…‘‘ عصرِ حاضر کے گمراہ کن فتنے اور افکار و نظریات: اس میں کوئی شک ، شبہ نہیں کہ شرک سب سے شنیع ظلم ہے۔[4] اور ہو بھی کیوں
Flag Counter