Maktaba Wahhabi

54 - 444
فرقوں میں بٹ جائے گی۔ ایک جماعت کے سوا باقی سب فرقے جہنم میں جائیں گے۔ ‘‘ راویٔ حدیث جناب عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے پوچھا :اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ کن لوگوں کی جماعت ہو گی؟ فرمایا:’’ یہ اس منہج و صراط مستقیم والے لوگ ہوں گے جس پر آج میں اور میرے اصحاب ہیں۔ رضی اللہ عنہم اجمعین۔ ‘‘ اس سے قرآن و سنت والے دین حنیف پر پوری توجہ دینے کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔ اور نوجوانوں کی اس کے مطابق تربیت کرنے اور اسی صراط مستقیم کے لیے امت کو بیدار کرنے کی طرف چل کھڑے ہونے پر صحیح راستہ اختیار کرنے کی آج اشد ضرورت ہے۔ اسی منہج و صراط مستقیم پر امت اسلامیہ کو جمع کیا جائے تاکہ ان کے راستے جدا جدا نہ ہو نے پائیں کہ اس تفرقہ بندی سے اُمت خواہشات اور فتنوں کی گمراہیوں میں کہیں گھر نہ جائے۔ مصنف اور کتاب ہذا سے متعلق : ہمارے مشائخ و علماء ِ عظام میں سے بہت سے احباب اور مخلص طلاب علم میں سے بعض افراد کو اللہ عزوجل نے اس موضوع پر تدریس و تعلیم اور تحقیق و تصنیف کے ذریعے پورے اہتمام کی توفیق عطا فرما رکھی ہے۔ انہیں مخلصین میں محترم بھائی فضیلۃ الشیخ عبداللہ بن عبدالحمید الاثری حفظہ اللہ کا شمار ہوتا ہے کہ جنھوں نے اپنی اس کتاب ’’ اَلْوَجِیْزُ فِيْ عَقِیْدَۃِ السَّلفِ الصَّالِحِ ‘‘ میں اس موضوع کو پورے اہتمام سے بیان کیا ہے۔ ان کی خواہش تھی کہ میں اس کتاب کو پڑھوں اور مقدمہ کے طور پر کچھ لکھوں۔ چنانچہ کتاب ہذا کے مطالعہ کے بعد میں نے اس کتاب کو بہت عمدہ اور نہایت مفید پایا ہے۔ مصنف حفظہ اللہ نے اسے عمدہ اور مفید بنانے میں نہایت قابل تعریف اور شکریہ
Flag Counter