Maktaba Wahhabi

17 - 171
فرمائیے۔ یہ کتاب میں نے اُن اقوال سے جمع کی ہے جو ہم نے سنے ہیں ، اور جملے جو ہم نے ائمہ دین اور اعلام مسلمین سے نقل کیے ہیں ۔ جو کہ انہوں نے ہم تک رسول رب العالمین سے نقل کیے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والے اہل ایمان نے ان پر عمل کی ترغیب دی ہے، اور یہ حکم دیا ہے کہ: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر مضبوط کے ساتھ قائم رہیں ، آپ کی راہوں پر چلتے رہے، اور آپ کی تعلیمات پر عمل کریں ، اور آپ کے آثار کو نشان راہ بنا لیں ۔ اس میں پہلے میں نے ’’شذوذ سے تحذیر‘‘ اور نفرت اور تشدد سے تخویف کے بارے میں بیان کیا ہے اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے جس جماعت بندی کے لزوم کا حکم دیا ہے، اور گمراہ کن تفرقہ بازی سے منع کیا ہے اس کی کچھ تفصیل بیان کی ہے۔ اور یہ بھی بیان کیا ہے کہ اہل سنت پر لازم آتا ہے کہ اُن لوگوں سے بچ کر اور دور رہیں ، جنہوں نے عقیدہ میں مخالفت کی، اپنا عہد توڑا، دین میں قدح کی اور اُن کی جماعت میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کی۔ پھر اس کے بعد: اجماع آئمہ اور اتفاق امت کی اور مطابقت اہل ملت کی روشنی میں سنت کی شرح پیش کی ہے۔ اس کتاب میں وہ چیزیں جمع کی ہیں ، جن سے لا علم رہنے کی مسلمان کے لیے کوئی گنجائش نہیں ، اور ان امور کو ضائع کرنے والے کا کوئی عذر اللہ تعالیٰ قبول نہیں فرمائیں گے، اور نہ ہی ان کی مخالفت کرنے والے کو دیکھیں گے، اور جو کوئی دین کا مذاق اڑائیے، اس کی دلیل پاؤں تلے روندنے کے قابل ہے، اور جو کوئی آئمہ مسلمین پر طعنہ زنی اور اُن کے حق میں کوتاہی کرے، تو وہ راہ حق سے بھٹکا ہوا ایسا گمراہ انسان ہے جو سنت مصطفی علیہ السلام اور خلفائے راشدین کی مخالفت کی وجہ سے اندھا ہو چکا ہے۔ ((وصلی اللّٰہ تعالی نبیہ وآلہ الطاہرین الطیبین وعلی أصحابہ المنتخبین وأزواجہ اُمہات المؤمنین وعلی التابعین بإحسان وتابعي التابعین من الأولین والآخرین، الی یوم
Flag Counter