Maktaba Wahhabi

70 - 93
سید علاؤ الدین احمد صابری کلیری کے حجرہ شریف (پاک پتن )پر یہ عبارت کندہ ہے ’’سلطان الاولیاء قطب عالم ‘غوث الغیاث ‘ہشت دہ ہزار عالمین (ولیوں کا بادشاہ ‘سارے جہان کا قطب‘اٹھارہ ہزار جہانوں کے فریاد رسوں کا سب سے بڑا فریاد رس)۔ حضرت لال حسین لاہور کے مزار پر ’’غوث الاسلام والمسلمین ‘‘(اسلام اور مسلمانوں کا فریاد رس)کا کتبہ لگا ہوا ہے ‘سید علی ہجویری کے مزار پر لگایا گیا کتبہ قرآنی آیات کی طرح عرسوں میں پڑھا جاتا ہے ’’گنج بخش ‘فیض عالم ‘مظہر نورِخدا (خزانے عطاکرنے والا ‘ساری دنیا کو فیض پہنچانے والا ‘خدا کے نور کے ظہور کی جگہ) غورفرمائیے جس دین میں توحید ‘رسالت‘نماز ‘روزے اور حج کے مقابلے میں پیروں ‘بزرگوں ‘عرسوں ‘مزاروں اور خانقاہوں کو یہ تقدس اور مرتبہ حاصل ہو وہ دین محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے بغاوت نہیں تو اور کیا ہے شاعر مشرق علامہ اقبال رحمہاﷲنے ارمغان حجاز کی ایک طویل نظم ’’ابلیس کی مجلس شوریٰ‘‘میں ابلیس کے خطاب کی جو تفصیل لکھی ہے اس میں ابلیس مسلمانوں کو دین اسلام کا باغی بنانے کے لئے اپنی شوری کے ارکان کو جو ہدایت دیتا ہے ان میں سب سے آخری ہدایت دین خانقاہی پر بڑا جامع تبصرہ ہے۔ملاحظہ فرمائیں ۔ مست رکھو ذکر وفکر صبح گاہ میں اسے پختہ تر کردو مزاجِ خانقاہی میں اسے ہمارے جائزے کے مطابق متذکرہ بالا ۳۶۴خانقاہوں یاآستانوں میں سے بیشترگدیاں ایسی ہیں جو وسیع وعریض جاگیروں کے مالک ہیں صوبائی اسمبلی ‘قومی اسمبلی حتی کہ سینیٹ میں بھی ان کی نمائندگی موجود ہوتی ہے ۔صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں میں ان کے مقابل کوئی دوسراآدمی کھڑا ہونے کی جراء ت نہیں کرسکتا ۔ کتاب وسنت کے نفاذ کے علمبرداروں اور اسلامی انقلاب کے داعیوں نے اپنے راستے کے اس سنگ گراں کے کے بارے میں بھی کبھی سنجیدگی سے غور کیا ہے ؟ ۴۔فلسفہ وحدت الوجود ‘وحدت الشہود اور حلول بعض لوگ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ انسان عبادت اور ریاضت کے ذریعے اس مقام پر پہنچ جاتا ہے
Flag Counter