Maktaba Wahhabi

87 - 93
سابق)شیوجی کے بیٹے لارڈگنیش کے بارے میں ہندوؤں کا عقیدہ ہے کہ وہ کسی بھی مشکل کو آسان کرسکتے ہیں اگر چاہیں تو کسی کے لئے بھی مشکل پیدا کرسکتے ہیں اس لئے بچہ جب پڑھنے کی عمر کو پہنچتا ہے تو سب سے پہلے اسے گنیش کی کی پوجا کرنا ہی سکھایا جاتا ہے ۔(بحوالہ سابق :۹۸) (ج) ہندو بزرگوں کی بعض کرامات ہندوؤں کی مقدس کتب میں اپنے بزرگوں سے منسوب بہت سی کرامات کا تذکرہ ملتا ہے ہم یہاں دوچار مثالوں پر ہی اکتفاکریں گے ۔ (۱) ہندوؤں کی مذہبی کتاب رامائن میں رام اور راون کا طویل قصہ دیا گیا ہے کہ رام اپنی بیوی سیتا کے ساتھ جنگلات میں زندگی بسر کررہا تھا لنکا کا راجہ راون اس کی بیوی کو اغوا کرکے لے گیا رام نے ہنومان (بندروں کے شہنشاہ)کی مدد سے خونی جنگ کے بعد اپنی بیوی واپس حاصل کرلی لیکن مقدس قوانین کے تحت اسے بعد میں الگ کردیا ۔سیتا یہ غم برداشت نہ کرسکی اور اپنے آپ کو ہلاک کرنے کے لئے آگ میں کود گئی اگنی دیوتا جو مقدس آگ کے مالک ہیں انہوں نے آگ کو حکم دیا کہ وہ بجھ جائے اور سیتا کو نہ جلائے اس طرح سیتا دہکتی ہوئی آگ سے سالم نکل آئی اور اپنے بے داغ کردار کا ثبوت فراہم کردیا ۔(مقدمہ ارتھ شاستر :۱۰۱-۱۰۲) (۲)ایک بار بدھ مت کے درویش (بھکشو )نے یہ معجزہ دکھلایا کہ ایک پتھر سے ایک ہی رات میں اس نے ہزاروں شا خوں والا آم کا درخت پیدا کردیا ۔[1] (۳)محبت کے دیوتا (کاما)اور اس کی دیوی(رتی)اور ان دیوی دیاتاؤں کے دوست خاص طور
Flag Counter