Maktaba Wahhabi

20 - 99
پہلا رکن: ایمان باللّٰہ اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا ایمان باللہ تین چیزوں پر اعتقاد رکھنے کا نام ہے: اس بات کا اعتقاد رکھنا کہ اس پوری کائنات کا رب ایک ہی ہے، اوروہ اکیلا ہی اس کا خالق ومالک ہے، وہی اس کے تمام امور کی تدبیر کرنے والا اور وہی اس کائنات کے معاملات میں تصرّف کرنے والا ہے، روزی دینے والا ، زندہ کرنے والا اورمارنے والا وہی ہے، اور وہی نفع ونقصان کا مالک ہے اس کے سوااور کوئی رب(پروردگار)نہیں، وہ جو چاہتا ہے سو کرتا ہے، اور جس چیز کا ارادہ کر لے اسے کہتا ہے : ہو جا ، تو وہ ہو جاتی ہے ،جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہتاہے ذلیل کر تا ہے، اسی کے ہاتھ میں آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے اور ہر چیز پر قدرت رکھنے والا وہی ہے، وہ ہر چیز کو جاننے والا ہے، وہ دوسروں سے بے پرواہ ہے، ہر قسم کا حکم اسی کیلئے ہے، ہر قسم کی بھلائی اسی کے ہاتھ میں ہے، اس کے کاموں میں اس کا کوئی شریک نہیں اور نہ ہی اس پر کوئی غلبہ پانے والا ہے، بلکہ تمام مخلوقات فرشتے اور جن وانس سب اسی کے غلام اور بندے ہیں، یہ سب اس کی بادشاہت، طاقت اور اس کے ارادے سے باہر نہیں نکل سکتے، وہ ایک پاک ذات ہے۔ یہ تمام خصوصیات صرف اسی کا حق ہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ ان چیزوں کا اس کے سوا اور کوئی حق دار نہیں، ان چیزوں کی نسبت کسیدوسرے کی طرف کرنا ، یا ان میں سے کسی چیز کا اثبات اس کے سوا کسی اور کیلئے کرنا قطعاً جائز نہیں۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: {یٰٓأَیُّہَا النَّاسُ اعْبُدُوْا رَبَّکُمُ الَّذِیْ خَلَقَکُمْ وَالَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَ علیہم السلام الَّذِیْ جَعَلَ لَکُمُ الْأَرْضَ فِرَاشًا وَّالسَّمَآئَ بِنَائً وَّأَنْزَلَ مِنَ
Flag Counter