Maktaba Wahhabi

22 - 99
{ أَلَا لَہُ الْخَلْقُ وَالْأَمْرُ تَبَارَکَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ } (سورۃ الأعراف:۵۴) ’’یاد رکھو! اللہ ہی کیلئے خاص ہے خالق ہونا اور حاکم ہونا، با برکت ہے وہ اللہ جو تمام عالَم کا پروردگار ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کے دلائل اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کے بے شمار دلائل ہیں، اورجو شخص بھی ان پر غور وفکر کرے گا اس کے علمکو پختگی حاصل ہوگی اور اس کا یقین بڑھ جائے گا کہ باری تعالیٰ اپنی ربوبیت والوہیت میں یکتا ولاثانی ہے ، اور اس کا کوئی شریک نہیں۔ ان دلائل میں سے چند ایک کو بطورِ مثال ذکر کیا جاتا ہے: 1 کائنات کی تخلیق اور اس کا عجیب وغریب نظم ونسق اللہ تعالیٰ کی قدرت کا عظیم شاہکار ہے، اورجو آدمی بھی غور وفکر اور سوچ وبچار کرے گا وہ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا اقرار کییٔ بغیر نہیں رہ سکے گا ۔ یہ زمین و آسمان ، سورج اورچاند، حیوانات ، نباتات وجمادات، اورلیل ونہار کا بڑا ہی دقیق نظام ..... یہ سب چیزیں دلالت کرتی ہیں کہ وہ اکیلا ہی ان کا خالق ومالک اورعبادت کا مستحق ہے۔ ارشاد ِباری تعالیٰ ہے: { وَجَعَلْنَا فِیْ الْأَرْضِ رَوَاسِیَ أَنْ تَمِیْدَ بِہِمْ وَجَعَلْنَا فِیْہَا فِجَاجًا سُبُلاً لَّعَلَّہُمْ یَہْتَدُوْنَ علیہم السلام وَجَعَلْنَا السَّمَآئَ سَقْفًا مَّحْفُوْظًا وَّہُمْ عَنْ آیٰاتِہَا مُعْرِضُوْنَ علیہم السلام وَہُوَ الَّذِیْ خَلَقَ اللَّیْلَ وَالنَّہَارَ وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ کُلٌّ فِیْ فَلَکٍ یَّسْبَحُوْنَ } (سورۃ الأنبیاء:۱۳تا۳۳)
Flag Counter