Maktaba Wahhabi

51 - 99
3 کتابوں پر ایمان لانے کی کیفیت: اللہ تعالیٰ کی کتابوں پر ایمان لانا دو طرح کا ہے: (۱) اجمالی۔ (۲) تفصیلی۔ (۱) اجمالی ایمان سے مقصود یہ ہے کہ آپ اس بات پر ایمان لائیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے انبیاء علیہم السلام پر کتابوں کو نازل فرمایا ہے۔ (۲) تفصیلی ایمان سے مقصود یہ ہے کہ آپ ان کتابوں پر ایمان لائیں جن کا ذکر اللہ تعالیٰ نے نام لے کر اپنی کتاب قرآنِمجید میں کیا ہے ، اور وہ ہیں : قرآنِ کریم ، توراۃ ، زبور، انجیل اور حضرت ابراہیم وحضرت موسیٰ علیہما السلام کے صحیفے ، اور آپ اس بات پر بھی ایمان لائیں کہ اللہ تعالیٰ کی اور بھی کتابیں ہیں جن کو اس نے اپنے نبیوں پر نازل فرمایا جن کے ناموں اور تعداد کا علم سوائے اس کے اور کسی کو نہیں۔ اور یہ بات بھی ہمارے ذہنوں میں رہنی چاہییٔ کہ ان تمام کتابوں کی دعوت ایک ہی ہے،اور وہ یہ ہے کہ اللہ کے بندے صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں،اس کی توحید کا اقرار کریں، محض اس کی رضا کیلئے اعمال ِصالحہ انجام دیں [1]اورشرک و معاصی سے اجتناب کریں۔ آسمانی کتابیں آسمانی کتب جن کا ذکر قرآن وحدیث میں وارد ہے مندرجہ ذیل ہیں: 1 قرآنِ کریم: یہ اللہ تعالیٰ کا وہ کلام پاک ہے جسے اس نے خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمایا، اور یہ آسمانی کتابوں میں سے سب سے آخری کتاب ہے ، جس کی ہر قسم کی تحریف و تبدیلی سے
Flag Counter