Maktaba Wahhabi

54 - 99
کیونکہ انہیں اللہ تعالیٰ کی اس کتاب کی حفاظت کا حکم دیا گیا تھا۔‘‘ 3انجیل: یہ اللہ تعالیٰ کی وہ کتاب ہے جس کو اس نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر نازل فرمایا اور وہ پہلی آسمانی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے۔ تاہم اس امر کا جاننا ضروری ہے کہ صرف اُس انجیل پر ایمان لانا واجب ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اس کے صحیح اصولوں کے ساتھ حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر نازل فرمایا تھا، نہ کہ اس انجیل پر جو آج اہلِ کتاب کے پاس موجود ہے، اور اس میںتحریف کر دی گئی ہے ۔ارشادِ باری تعالیٰ ہے: { وَقَفَّیْنَا عَلٰیٓ ٰاثَارِہِمْ بِعِیْسَی ابْنِ مَرْیَمَ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْہِ مِنَ التَّـوْرَاۃِ وَٰاتَیْنَاہُ الْإِنْجِیْلَ فِیْہِ ہُدًی وَّنُوْرٌ وَّمُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْہِ مِنَ التَّوْرَاۃِ وَہُدًی وَّمَوْعِظَۃً لِّلْمُتَّقِیْنَ } (سورۃ المائدۃ: ۴۶) ’’اور ہم نے ان کے بعد عیسیٰ بن مریم کو بھیجا جو اپنے سے پہلے کی نازل شدہ کتاب تورات کی تصدیق کرنے والے تھے ، اورہم نے انہیں انجیل عطا فرمائی جس میں نور اور ہدایت تھی اور یہ کتاب بھی اپنے سے پہلے کی کتاب تورات کی تصدیق کرتی تھی اور وہ پرہیز گاروں کیلئے سراسر ہدایت ونصیحت تھی ۔‘‘ یاد رہے کہ تورات وانجیل میں دوسرے احکام کے ساتھ ساتھ ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی بشارت بھی موجود تھی، جیسا کہ فرمانِ الٰہی ہے: { اَلَّذِیْنَ یَتَّبِعُوْنَ الرَّسُوْلَ النَّبِیَّ الْأُمِّیَّ الَّذِیْ یَجِدُوْنَہٗ مَکْتُوْبًا عِنْدَہُمْ فِی التَّوْرَاۃِ وَالْإِنْجِیْلِ یَأْمُرُہُمْ بِالْمَعْرُوْفِ وَیَنْہَاہُمْ عَنِ الْمُنْکَرِ وَیُحِلُّ لَہُمُ الطَّیِّبٰتِ وَیُحَرِّمُ عَلَیْہِمُ الْخَبَآئِثَ وَیَضَعُ عَنْہُمْ إِصْرَہُمْ وَالْأَغْلَالَ الَّتِیْ کَانَتْ عَلَیْہِمْ } (سورۃ الأعراف:۱۵۷) ’’جو لوگ ایسے رسول ، نبی اُمی کی اتباع کرتے ہیں جس کو وہ اپنے پاس تورات
Flag Counter