Maktaba Wahhabi

79 - 99
مانند سفید سرخی مائل ہو گی اور اس پر کسی چیز ( عمارت ، مکان اور مینار وغیرہ ) کا نام ونشان نہیں ہو گا ( یعنی زمین چٹیل میدان ہو گی ) ۔‘‘ لوگوں کو ننگے بدن ، ننگے پاؤں اور غیر مختون حالت میں اٹھایا جائے گا حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک بار ہم میںکھڑے ہوئے اور ہمیں وعظ کرتے ہوئے فرمایا : ’’ اے لوگو! تمھیں اللہ کی طرف ننگے بدن ، ننگے پاؤں اور غیر مختون حالت میں جمع کیا جائے گا ۔‘‘، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی : {کَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُّعِیْدُہٗ وَعْدًا عَلَیْنَا إِنَّا کُنَّا فَاعِلِیْنَ} (سورۃ الأنبیاء:۱۰۴) ’’ جیسا کہ ہم نے پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا اسی طرح ہم اسے دورباہ لوٹائیں گے ، یہ ہمارے ذمے وعدہ ہے اور ہم اسے ضرور کرکے ہی رہیں گے۔‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ خبردار ! قیامت کے روز لوگوں میں سب سے پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو لباس پہنایا جائے گا ، اور خبردار ! میری امت کے کچھ لوگوں کو لایا جائے گا ، پھر انھیں بائیں طرف لے جایا جائے گا ، تو میں کہوں گا :اے میرے رب ! یہ تو میرے ساتھی ہیں ، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا : آپ کو نہیں معلوم کہ انھوں نے آپ کے بعد ( دین میں ) کیا کیا نئی چیزیں ایجاد کی تھیں ، لہٰذا میں بالکل اسی طرح کہوں گا جیسا کہ نیک بندے (حضرت عیسی علیہ السلام ) نے کہا تھا : { وَکُنْتُ عَلَیْہِمْ شَہِیْدًا مَّا دُمْتُ فِیْہِمْ فَلَمَّا تَوَفَّیْتَنِیْ کُنْتَ أَنْتَ الرَّقِیْبَ عَلَیْہِمْ وَأَنْتَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ شَہِیْدٌ علیہم السلام إِنْ تُعَذِّبْہُمْ فَإِنَّہُمْ
Flag Counter