Maktaba Wahhabi

89 - 99
چھٹا رکن: ایمان بالقدر تقدیر پر ایمان لانا تقدیر سے مراد وہ چیز ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے سابق وازلی علم اور اپنی حکمت کی بناء پر کائنات کیلئے مقرر فرمائی ہے، اوراس کا مرجع اللہ تعالیٰ کی قدرت ہے، بے شک وہ ہر چیز پر قادر ہے جو چاہتا ہے کر گزرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ایمان بالقدر در اصل اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی ربوبیت پر ایمان لانے کا ایک حصہ ہے ، اوریہ ایمان کے ان ارکان میں سے ایک ہے کہ جن کے بغیر ایمان مکمل اور درست نہیں ہوتا۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: { إِنَّا کُلَّ شَیْئٍ خَلَقْنَاہُ بِقَدَرٍ } (سورۃ القمر: ۴۹) ’’بے شک ہم نے ہر چیز ایک تقدیر کے ساتھ پیدا کی ہے‘‘۔ تقدیر کے مراتب: تقدیر کے چار مراتب ہیں ، اور ان چاروں پر ایمان لائے بغیر ایمان کامل نہیں ہوتا ،اور وہ مراتب یہ ہیں: (۱) اللہ تعالیٰ کے ازلی (ہمیشہ رہنے والے) علم پر ایمان لانا جو کہ ہر چیز کو محیط ہے۔اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: { أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ اللّٰہَ یَعْلَمُ مَا فِی السَّمَآئِ وَالْأَرْضِ إِنَّ ذٰلِکَ فِیْ کِتَابٍ إِنَّ ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ یَسِیْرٌ } (سورۃ الحج: ۷۰) ’’کیا آپ نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ آسمان اورزمین کی ہر چیز کا علم رکھتا ہے ، یہ سب لکھی ہوئی کتاب میں محفوظ ہے، اللہ تعالیٰ پر تو یہ امر بالکل آسان ہے‘‘۔ نیز فرمایا : {وَعِنْدَہٗ مَفَاتِحُ الْغَیْبِ لَا یَعْلَمُہَا إِلاَّ ہُوَ وَیَعْلَمُ مَا فِی الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَمَا
Flag Counter