Maktaba Wahhabi

183 - 257
سوال نمبر1: رمضان کے روزے کن لوگوں پر فرض ہیں؟نیز رمضان کے روزوں کی اور نفل روزوں کی کیا فضیلت ہے؟ جواب: رمضان کے روزے مکلف مسلمان مرد و عورت پر فرض ہیں اور جو بچے اور بچیاں سات سال کے ہو جائیں اور وہ روزے رکھ سکتے ہوں تو ان کے لیے رمضان کے روزے رکھنا مستحب ہے اور ان کے سر پرست حضرات کا یہ فرض ہے کہ طاقت رکھنے کی صورت میں انہیں نماز کی طرح روزے کا بھی حکم دیں۔اس مسئلہ کی بنیاد اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے۔ "يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ - أَيَّامًا مَّعْدُودَاتٍ ۚ فَمَن كَانَ مِنكُم مَّرِيضًا أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ "(سورۃ البقرہ:183۔184) "اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پرفرض کئے گئے تھے،تاکہ تم اللہ کا تقویٰ اختیار کرو،روزے کے چند گنتی کے دن ہیں،تو جو شخص تم میں سے مریض ہو یا سفر میں ہو اور دوسرے دنوں میں گنتی پوری کر لے" اور اس کے بعد ہی اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: "شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَىٰ وَالْفُرْقَانِ ۚ فَمَن شَهِدَ مِنكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ ۖ وَمَن كَانَ مَرِيضًا
Flag Counter