Maktaba Wahhabi

67 - 257
تعالیٰ نے مذکورہ بالاآیتوں میں اور دیگر آیات میں بیان کیا ہے۔ نفاق کی دو قسمیں ہیں:اعتقادی اور عملی'منافقین کے جن اوصاف کا ذکر اللہ تعالیٰ نے سورہ بقرہ اور سورہ نساء میں کیا ہے وہ نفاق اعتقادی ہے،اور ایسے منافقین کا کفر یہودونصاریٰ اور بت پرستوں کے کفر سے زیادہ سنگین ہے،کیونکہ یہ انتہائی خطرناک ہیں،اور ان کا معاملہ اکثر لوگوں پر مخفی ہوتا ہے،اور ان کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ یہ قیامت کے دن جہنم کے سب سے نچلے حصہ میں ہوں گے۔ رہا نفاق عملی،تو اس کی صورت یہ ہے کہ اللہ پر،اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر اورآخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہوئے منافقوں کے بعض ظاہری اوصاف اپنا لیے جائیں،جیسے جھوٹ،خیانت اور نماز باجماعت سے کاہلی وغیرہ۔ منافقین کے بعض اوصاف سے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد ہے: "منافق کی تین علامتیں ہیں:جب بات کرے تو جھوٹ بولے،وعدہ کرے تو خلاف کرے اور اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے" اورفرمایا: "منافقوں پر سب سے گراں عشاء اور فجر کی نمازیں ہیں اوراگر انہیں ان کے ثواب کا پتہ چل جائے تو یہ ان نمازوں میں ضرور حاضر ہوں گے،چاہے سرین کے بل گھسیٹ کرہی کیوں نہ آنا پڑے" اس باب میں اور بھی بہت سی آیات واحادیث وارد ہیں۔ لہذا ہرمومن مرد اور عورت پر واجب ہے کہ وہ ان کے صفات سے مکمل پرہیز کریں،اس سلسلے میں منافقوں کے اوصاف سے متعلق قرآنی آیات اور احادیث صحیحہ میں غوروفکر کرنے سے کافی مدد ملے گی۔
Flag Counter