Maktaba Wahhabi

10 - 336
اسے (جسمانی تکلیف کے بعد) موت ناپسندہوتی ہے ، مجھے بھی اسے تکلیف دینا اچھانہیں لگتا ، مگرحقیقت یہ ہے کہ موت سے اسے رستگاری نہیں ہے۔ ‘‘ شیطان کے دوست ، اللہ کے باغی و دشمن آج ہمارے اندر بظاہر مختلف خوش نما شکلوں میں ہمارے ارد گرد چلتے پھرتے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بہروپ میں خود ساختہ تقویٰ و نیکی کا ایسا زبردست دھوکا دیا ہوتا ہے کہ دیکھنے والا ان کی ظاہری شکل و صورت اور انداز دیکھ کر یہی سمجھتا ہے کہ یہ کوئی اللہ کا ولی ہے اور اس کی مجلس اختیار کر لیتا ہے اور پھر اس کے چنگل میں پھنس کر اس کے بے دام غلام بن کر رہ جاتا ہے۔ بہت جلد عقیدہ توحید کی دولت لٹا کر باقاعدہ اولیاء الشیطان کے گروہ میں شامل ہو چکا ہوتا ہے۔ آج ایسے ہی لوگ جو کہ شیطان کے دوست ، ایجنٹ اور آلہ کار ہیں آپ کو اپنے ارد گرد بہت زیادہ ملیں گے۔ افسوس صد افسوس یہ کہ اُمت محمدیہ کے عقل مند افراد بھی قرآن و حدیث کی روشنی میں ان کو پرکھنے کی بجائے ان کو ولی سمجھ لیتے ہیں۔ عامۃ الناس کا چھوڑیں وہ تو ان کو اپناسب کچھ بلکہ بھگوان ، دیوتا، خدا سب کچھ بنا لیتے ہیں۔ یہ کتاب بھی ہم اسی لیے آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں کہ آپ اللہ تعالیٰ کے دوستوں اور شیطان کے دوستوں میں پہچان کر سکیں۔ آج ہمارے ہاں مذہب اور تصو ف کے نام پر کتنے ہی اولیاء الشیطان ہیں جو دن رات اُمت محمدیہ کے عقیدوں کو برباد کر کے عقیدہ توحید کی دولت لوٹ رہے ہیں۔ ایسے ہی لوگوں کی نشان دہی کرنا قرآن کی روشنی میں اللہ کے دو ستوں کی علامتیں اور نشانیاں جان کر ان جیسے بننے کی کوشش کرنا ہمارا مقصد ہے۔ آپ کا بھائی ابو ساریہ عبدالجلیل ریاض ، سعودی عرب
Flag Counter